تھیسیس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
تھیسیس مینوتایر کو ہلاک کرتے ہوئے

تھیسیس (Theseus) (قدیم یونانی: Θησεύς) یونان کی رزمیہ داستانوں کا ایک کردار۔ ایتھنز کا بادشاہ اور اٹیکا کا قومی ہیرو۔ ایجس کا بیٹا جو ایتھرا کے بطن سے پیدا ہوا۔ باپ پیدا ہونے سے پہلے اپنی تلوار اور سینڈل ایک چٹان کے پیچھے رکھ کر چلا گیا تھا اور ایتھرا کو ہدایت کر گیا تھا کہ جب لڑکا جوان ہوجائے اور یہ چٹان ہٹا کر میری یادگار حاصل کر سکے تو اسے میری جانب روانہ کر دیا۔ تھیسیس جوان ہوا اور اپنے باپ کی یادگارکو لے کر ایتھنز آیا۔ جہاں اس کا باپ بادشاہی کر رہا تھا۔ ملکہ میڈیا نے اپنے سوتیلے بیٹے کو پہچان لیا۔ کیونکہ وہ سحر جانتی تھی۔ اور اُسے زیر بھرا جام پیش کرنے کی سازش کی ، جو ناکام ہوئی۔ باپ نے اپنی تلوار اور سینڈل پہچان لی اور اسے ولی عہد بنا دیا۔ تھیسیس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے جمہوری حکومت کی تشکیل کی اور ایتھنز کے قدیم رسوم اور رواج میں بڑی اصلاح کی۔ نیز مزن قبائل کی یورش کا ہمیشہ کے لیے سدباب کر دیا۔ تھیسیس کو سیکروس نے ایک پہاڑ کی چوٹی سے پھینک کر ہلاک کر دیاتھا۔ جو تھیسیس کی غیر موجودگی میں ایتھنز کا بادشاہ بن گیا تھا۔ 469 ق م میں اس کی ہڈیاں چن کر ایتھنز لائی گئیں اور اُس کی یادگار میں مبعد بنائے گئے۔ جشن اور کھیل کا اجرا ہوا۔