تیرہ اضلاع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
تیرہ اضلاع

یہ ایک ایسی کثیرالاضلاع شکل (polygon) ہوتی ہے جس کی 13 سطحیں ہوتی ہیں۔ منظم تیرہ اضلاع (regular tridecagon) صرف پرکار اور سیدھے خط سے نہیں بنایا جا سکتا ہے اور اس کا اندرونی زاویہ 152.308 ہوتا ہے۔ اندرونی زاویوں کا مجموعہ 1980 ہوتا ہے۔


angle = 180 - \frac {360}{13}


angle = 152.308


استعمال[ترمیم]

منظم تیرہ اضلاع چیک جمہوریہ کے 20 کرونا کے سکے پر بنا ہوتا ہے جو چیک جمہوریہ کے تیرہ انتظامی حصوں کو ظاہر کرتا ہے[1]۔

رقبہ[ترمیم]

منظم تیرہ اضلاع جس کے کنارے (edge) کی لمبائی a ہو اس کا رقبہ مندرجہ ذیل قائدے سے نکالا جا سکتا ہے۔


A = \frac{13}{4}a^2 \cot \frac{\pi}{13} \simeq 13.1858\,a^2.


حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ Colin R. Bruce, II, George Cuhaj, and Thomas Michael, 2007 Standard Catalog of World Coins, Krause Publications, 2006, ISBN 0896894290, p. 81.