ثابت بن قرہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| ثابت بن قرہ | |
|---|---|
| پیدائش | 836ء حران (ترکی) |
| وفات | 18 فروری 901ء |
| سکونت | عراق |
| میدان | ریاضیدان، ماہر فلکیات، طبیب |
ان کا نام “ثابت بن قرہ” ہے اور ابو الحسن کنیت ہے، حران میں 221 ہجری کو پیدا ہوئے، حران سے کفرتوما آگئے جہاں ان کی ملاقات خوارزمی سے ہوئی اور انہیں اپنی ذہانت اور علمیت سے متاثر کیا، خوارزمی نے انہیں خلیفہ المعتضد کے سامنے پیش کیا جو اہلِ علم کی قدر کرنے اور ان کا اکرام کرنے میں مشہور تھے، خلیفہ المعتضد نے دورسے اہلِ علم کی طرح ان کا بھی اکرام کیا، ان کا انتقال بغداد میں 288 ہجری کو ہوا.
وہ ریاضی، فلک اور طبی علوم میں مہارت رکھتے تھے، تحلیلی ہندسہ جس میں جبر کو ہندسہ پر لاگو کیا جاتا ہے میں ان کی جلیل القدر کارنامے اور دریافتیں ہیں، انہوں نے یونانیوں سے مختلف طریقے سے زاویہ کو تین برابر حصوں میں تقسیم کیا، علمِ فلک کے ضمن میں انہوں نے نجمی سال کا طور ناپا اور اس میں صرف آدھے سیکنڈ کی غلطی کی..!!
تصانیف [ترمیم]
عیون الانباء کے مطابق ان کی اہم تصانیف یہ ہیں:
|
|
- ^ یہ کتاب نیقوماخوس الجاراسینی کی تصنیف ہے جس کا انہوں نے عربی ترجمہ کیا