جامع مسجد تھل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جامع مسجد تھل
جامع مسجد تھل
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباسلام
مکتب فکراہل سنت
ملکپاکستان
تاریخ تاسیس1865ء
تفصیلات
مینار4

جامع مسجد تھل ضلع دیر بالا میں واقع ایک جامع مسجد ہے جس کو وادی کمراٹ میں مرکزی حیثیت حاصل ہے آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ وادی کمراٹ کی مرکزی جامع مسجد ہے۔ اس مسجد کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ خالص لکڑی سے بنی ہے۔ مسجد میں ستون اور شہتیر انتہائی بڑے ہیں جن کو اس وقت بغیر مشینری کے لگانا لگ بھگ ناممکن ہے یہی ستون اور شہتیر اس وقت کے لوگوں نے بغیر مشینری کے لگائے۔

کہا جاتا ہے کہ اس مسجد کی تعمیر 1865ء میں ہوئی۔1930ء میں اس مسجد میں آگ لگی تھی جس سے جزوی طور پر اس مسجد کو نقصان ہوا تھا۔ پھر مقامی افراد نے اس کی تعمیر و مرمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے دوبارہ لکڑیوں سے بنایا۔

1998ء میں مسجد کی دوسری منزل پر کام کا آغاز ہوا اور تقریبا عرصہ نو سال میں مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی۔

یہ مسجد وادی کمراٹ میں واقع ہے جہاں اکثر موسم سرد رہتا ہے، سردی سے نمٹنے کے لیے اس مسجد میں انگیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

وادی کمراٹ میں سیاحت کے فروغ کے بعد لکڑیوں سے بنی یہ مسجد سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]