جامعہ پنجاب
| جامعہ پنجاب | |
|---|---|
جامعہ پنجاب کا شارہ |
|
| شعار | اردو: ایمان ، اتحاد ، نظم |
| تاسیس | 1882ء |
| قسم | سرکاری |
| مستشار | گورنر پنجاب |
| طلباء | 30,608 (جامعہ کار), 442,000 (سالانہ امتحان دینے والے) [1] |
| محل وقوع | لاہورپنجابپاکستان |
| موقع جال | www.pu.edu.pk |
جامعۂ پنجاب (انگریزی: University of the Punjab)، پاکستان کی قدیم ترین جامعہ ہے اور برصغیر پاک و ھند میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں قائم ہونے والی پہلی جامعہ ہے۔ یہ 1882 میں قائم ہوئی۔ یہ پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور میں واقع ہے۔ پہلے اس کا کیمپس قدیمی مال روڈ اور انارکلی بازار کے ساتھ ہی تھا۔ انیس سو ستر کی دھائی میں اس کے بہت سے شعبے نیو کیمپس میں منتقل ہو گئے۔ نیو کیمپس کے اردگرد لاہور کے نئے علاقے بن گئے جو اب شہر کا حصہ ہیں جیسے گارڈن ٹاون، فیصل ٹاون وغیرہ۔ اب جامعہ پنجاب نے اپنا کیمپس گوجرانوالہ میں بھی کھول لیا ہے اور دوسرے شہروں کے لیے منصوبے زیرِ غور ہیں۔ لاہور کے پرانے کیمپس کو علامہ اقبال کیمپس اور نئے کیمپس کو قائدِاعظم کیمپس کہا جاتا ہے جو ان کے سرکاری نام ہیں۔ جامعہ کا ایک ذیلی کیمپس خانس پور کے پہاڑی علاقے میں بھی قائم ہے مگر یہ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ یہاں کوئی شعبہ مستقل بنیادوں پر قائم نہیں ہے۔ ان چار کیمپسوں کے ساتھ جامعہ پنجاب کی 13کلیات(فیکلٹیاں) ، 9 کالج اور 64 شعبے ہیں جبکہ اس کے الحاق شدہ کالجوں کی تعداد 434 ہے۔ جامعہ میں اساتذہ کی تعداد 700 سے زیادہ ہے اور طلباء کی تعداد تقریباً 30,000 ہے۔
فہرست |
تاریخ [ترمیم]
جامعہ پنجاب کی سینٹ کا پہلا اجلاس شملہ (موجودہ بھارت) میں ہوا جس میں اس کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ برطانوی ھند کی چوتھی جامعہ تھی مگر پچھلی تین صرف امتحان لیتی تھیں اور جامعہ پنجاب نہ صرف امتحانات لیتی تھی بلکہ ایک تعلیم دینے کی جامعہ تھی یعنی جامعہ پنجاب بجا طور پر برصغیر کی پہلی ایسی یونیورسٹی تھی جہاں باقاعدہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی جاتی تھی۔ اس سے پہلے ممبئی (سابقہ بمبئی)، مدراس اور کلکتہ میں جامعات تھیں۔ یہ ھند کے مسلمان علاقوں کی پہلی جامعہ تھی۔
کلیات جامعہ پنجاب [ترمیم]
جامعہ پنجاب میں تیرہ کلیات ہیں جو کچھ یوں ہیں۔
- انسانیات و فنونیات (Arts and Humanities)
- علوم سلوکیہ و معاشرتی علوم (Behavioral and Social Sciences)
- تجارت (Commerce)
- معاشیات اور انتظامی علوم (Economics and Management Sciences)
- علم التعلیم (Education)
- ہندسیات و طرزیات (Engineering & Technology)
- اسلامی تعلیمات (Islamic Studies)
- قانون (Law)
- حیاتی علوم (Life-Sciences)
- علم طب و اسنان (Medicine & Dentistry)
- علوم الشرقیہ (Oriental Learning)
- دوائیات (Pharmacy)
- علم (Science)
موجودہ حالات [ترمیم]
سابقہ وائس چانسلر لیفٹینیٹ جنرل ارشد محمود نے جامعہ میں کئی نئے شعبے کھولے ہیں اور اساتذہ کی تعداد میں قابلِ قدر اضافہ کیا ہے۔ جامعہ میں کمپیوٹر کی تعلیم پر خصوصاً توجہ دی گئی ہے۔ موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران ہیں۔
مشہور سابقہ متعلم [ترمیم]
- ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
- ڈاکٹر عبدالسلام خورشید (نوبل انعام یافتہ)
- خواجہ امجد سعید ۔
- راجہ انور ۔ ادیب
- جہانگیر بدر
- یوسف رضا گیلانی ۔ وزیراعظم پاکستان
- عزیز میاں قوال
- ڈاکٹر طاہرالقادری
- مولانا محمد بشیر سیالکوٹی عربی ، فارسی ، انگریزی ، اردو مصنف ، مترجم اور ماہر تعلیم
حوالہ جات [ترمیم]
بیرونی روابط [ترمیم]
|
|||||||||||||||||||||||
| ویکیمیڈیا العام میں جامعہ پنجاب سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |