جامعہ کیمبرج

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
کیمبرج یونیورسٹی کی مشہور عمارت

انگلستان کی ایک قدیم یونیورسٹی۔ دریاۓ کیم کے کنارے واقع ہے۔ جس کی مناسبت سے اس مقام کو کیم برج یعنی دریاۓ کیم کے پل کے نام سے موسوم کیا گیا۔ یہ یونیورسٹی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کا سب سے پہلا کالج پیٹر ہا‎ؤس کالج کے نام سے 1284ء میں کھولا گیا۔ دوسرے کالج مع ان کے سال افتتاح مندرجہ ذیل ہیں:

[ترمیم] ماضی کا سیاہ باب

کیمبرج اورآکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے 1854 تک ان لوگوں کے لیئے بند تھے جو پراٹسٹنٹ مذہب یعنی چرچ آف انگلینڈ کے 39 اصولوں پر ایمان نہ لاتے ہوں۔ 1871 تک ان دونوں یونیورسٹیوں میں کسی ایسے شخص کو کسی قسم کا امتیاز، یا وظیفہ تعلیم بھی نہیں مل سکتا تھا۔[1]


[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ تحریک آزادی ہند اور مسلمان، جلد اول، از سید ابو الاعلٰی مودودی، صفحہ نمبر 295