جامعہ ہندسیات و طرزیات، لاہور
| جامعہ ہندسیات و طرزیات، لاہور University of Engineering and Technology, Lahore |
|
|---|---|
![]() |
|
| شعار | پڑھ اس پروردگار کے نام سے جس نے پیدا کیا |
| تاسیس | 1921 |
| قسم | سرکاری |
| تدریسی عملہ | 741 |
| طلباء | 8865 |
| زیر محصل طلباء | 7000 |
| محل وقوع | لاہورپنجابپاکستان |
| نشان | UETian |
| موقع جال | www.uet.edu.pk |
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور جس کو عرف عام میں یو ای ٹی، لاہور بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے پرانی انجینئرنگ یونیورسٹی ہے۔ یہ یونیورسٹی ایک سرکاری جامعہ ہے جسکا سربراہ یعنی چانسلر گورنر پنجاب ہوتا ہے۔ جبکہ انتظامی سربراہ وائس چانسلر ہوتا ہے۔ اس جامعہ میں فی الوقت 6 فیکلٹیز ہیں جن کے تحت 23 ڈیپاٹمنٹس کام کر رہے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور ملک کی چند بہترین انجینئرنگ یونیورسٹوں میں سے ایک ہے۔ [1][2] QS World University Rankings کی جانب سے 2010ء میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کو دنیا میں 281ویں نمبر پر قرار دیا گیا۔ [3]
فہرست |
تاریخ [ترمیم]
1921ء میں مغلپورہ ٹیکنیکل کالج کا قیام اس وقت کے انگریز گورنر کی جانب سے عمل میں لایا گیا۔ جو آگے جا کر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور بن گیا۔ جامعہ کی مختصر تاریخ کچھ یوں ہے۔
- 1921ء مغلپورہ ٹیکنیکل کالج
- 1923ء میکلاگن انجینئرنگ کالج
- 1932ء جامعہ پنجاب سے الحاق
- 1961ء جامعہ کی توسیع اور نیا نام West Pakistan University of Engineering & Technology
- 1971*ء جامعہ کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور (University of Engineering and Technology, Lahore) کا نام دے دیا گیا جو کہ اب تک یہی ہے۔
| موجودہ طلباء و طالبات کی تعداد | 8865 |
| موجودہ پی ایچ ڈی طلباء | 188 |
| کیمپس کی تعداد | 4 |
| ڈیپاٹمنٹس کی تعداد | 33 |
| تحقیقی مراکز | 14 |
| فیکلٹی ممبران کی تعداد | 741 (بشمول 122 بی ایچ ڈی) |
| فیکلٹی ممبران جو پی ایچ ڈی کر رہے ہیں | بیرون ملک 180
لوکل 37 |
| انڈر گریجوایٹس پروگرامز | 29 |
| پوسٹ گریجوایٹس پررگرامز | 55 |
| معاونتی سٹاف | 1707 |
| ہوسٹلز | 16 (2700 طلباء) |
| کیفے ٹیریا | 5 |
| کھیل کی میدان | 5 |
| آمدورفت کی سہولیات | 49 بسیں |
| سٹوڈینٹس سروس سنٹرز | 2 |
Source: [1]
محل وقوع [ترمیم]
جامعہ جی ٹی روڈ، بیگم پورہ، لاہور (31°34′42.34″N 74°21′31.90″E / 31.5784278°N 74.3588611°Eمتناسقات: 31°34′42.34″N 74°21′31.90″E / 31.5784278°N 74.3588611°E) میں واقع ہے۔ جامعہ شالیمار باغ سے چند کوس کی فاصلے پر ہے۔ یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ جامعہ کے سات بڑے دروازے میں جن کا نمبر شمار 0 سے 6 تک ہے۔ عام طور ہر گیٹ نمبر 3 ہی کو بطور داخلی راستہ استعمال کی جاتا ہے۔
کیپمس (جامعہ کار) [ترمیم]
- جامعہ ہندسیات و طرزیات، لاہور (مرکزی)
- جامعہ ہندسیات و طرزیات، کالا شاہ کاکو
- رچنا کالج برائے ہندسیات و طرزیات، گوجرانوالہ
- جامعہ ہندسیات و طرزیات، لاہور، فیصل آباد
عالمانہ [ترمیم]
جامعی شعبہ جات [ترمیم]
یو ای ٹی لاہور بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ ڈگری مندرجہ ذیل شعبہ جات کے تحت پیش کرتا ہے۔
- شعبہ فن تعمیر اور منصوبہ بندی (Faculty of Architecture and Planning)
- شعبہ کاروبار اور انتظام (Faculty of Business and Management)
- شعبہ کیمیائی، معدنی اور مابعد المنطقی (میٹالرجیکل) ہندسیات (Faculty of Chemical, Mineral and Metallurgical Engineering)
- شعبہ مدنی ہندسیات (Faculty of Civil Engineering)
- شعبہ برقیاتی ہندسیات (Faculty of Electrical Engineering)
- شعبہ آلاتی ہندسیات (Faculty of Mechanical Engineering)
- شعبہ علوم فطریہ, بشریات اور اسلامیات (Faculty of Natural Sciences, Humanities and Islamic Studies)
شعبہ جات [ترمیم]
- کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ (Computer Science and Engineering)
- کمپیوٹر سائنس (Computer Science)
- الیکٹریکل انجینئرنگ (Electrical Engineering)
- میکینکل انجینئرنگ (Mechanical Engineering)
- میکاٹرونکس اور کنٹرول انجینئرنگ (Mechatronics & Control Engineering)
- سول انجینرنگ (Civil Engineering)
- نقل و حمل انجینئرنگ (Transportation Engineering)
- ارکیٹیکچرل اور عمارتی انجینرنگ (Architectural & Building Engineering)
- ماحولیاتی انجینئرنگ اور نظم و نسق (Environmental Engineering and Management)
- میٹالرجیکل اور موادی انجینئرنگ (Metallurgical and Materials Engineering)
- انڈسٹریل اور مینوفیکچرنگ انجینئرنگ (Industrial and Manufacturing Engineering)
- مصنوعات اور صنعتی ڈیزائن (Product and Industrial Design)
- کیمیکل انجینئرنگ (Chemical Engineering)
- پولیمر اور پروسیس انجینئرنگ (Polymer and Process Engineering)
- پٹرولیم انجینئرنگ (Petroleum Engineering)
- کان کنی انجینئرنگ (Mining Engineering)
- جیولوجیکل (ارضیاتی) انجینئرنگ (Geological Engineering)
- فن تعمیر اور ڈیزائن سکول (School of Architecture and Design)
- شہر اور علاقائی منصوبہ بندی (City and Regional Planning)
- بشریات اور علوم فطریہ (Humanities and Natural Sciences)
- ریاضیات (Mathematics)
- طبیعیات (Physics)
- کیمیاء (Chemistry)
- کاروبار ی اور انتظامی انسٹی ٹیوٹ (Institute of Business and Management)
تحقیقی مراکز [ترمیم]
جامعہ میں اس وقت 16 تحقیقی مراکز کام کر رہے ہیں
- الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس
- ہواوی - یو ای ٹی مشترکہ بعید مواصلات اور عمومی آئی ٹی سینٹر
- زیڈ ٹی ای - یو ای ٹی مشترکہ بعید مواصلات اور عمومی آئی ٹی سینٹر
- لیزر اور اوپٹرونکس سینٹر
- توانائی ٹیکنالوجی ترقی سینٹر
- انسٹی ٹیوٹ آف ماحولیاتی انجینرنگ اور تحقیق
- ڈی ایس پی اور عمومی وائرلیس مواصلات سینٹر
- پانی کے وسائل انجینئرنگ کے لئے ایکسیلنس مرکز
- ریسرچ سینٹر
- سافٹ ویئر انجینئرنگ سینٹر
- مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز ترقی سینٹر
- آٹوموٹو انجینئرنگ سینٹر
- نینو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر
- جدت اور ٹیکنالوجی ترقی سینٹر
- انجینرنگ خدمات یو ای ٹی
- طبی حیاتی انجینئرنگ سینٹر
قومی مکتبہ برائے ہندسیاتی علوم [ترمیم]
قومی مکتبہ برائے ہندسیاتی علوم (The National Library of Engineering Science) مرکزی مکتبہ ہے جس میں 400 قارئین کے لئے بیٹھنے کی گنجائش کے ہے۔ اس میں 125،000 سے زائد کتابیں موجود ہیں۔ ہندسیاتی موضوعات کے علاوہ، بنیادی علوم، معاشرتی علوم، ادب اور اسلامیات پر بھی کافی پڑھنے کا مواد بھی دستیاب ہیں۔ لیکن زیادہ تر مجموعہ خالص علوم، اطلاقی علوم اور طرزیات کا احاطہ کرتا ہے.
جامعہ کے مرکزی مکتبہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ حال ہی میں لجنہ اعلی تعلیم (ہائر ایجوکیشن کمیشن) کی طرف سے پاکستان میں ہندسیاتی و طرزیاتی تعلیم کے لئے بنیادی وسائل کے مرکز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
یہ جامعہ ہندسیات و طرزیات، لاہور میں اللہ ہو چوک کے سامنے میں تین منزلہ عمارت ہے۔ اسکا افتتاح فیصل بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا۔
بیرونی روابط [ترمیم]
- رسمی موقع جال
- ماحولیاتی اور باغبانی سوسائٹی، یو ای ٹی لاہور
- ایچ ای سی رینکنگ
- ایچ ای سی رینکنگ (متبادل ربط)
- فروفیشنل انجینئر
- ڈیپارٹمنٹ آف مکینیکل اجنیئرنگ
- فارغ التحصیل طلبا کا موقع جال
- پاکستان انجینئرنگ کونسل
- یو ای ٹی سابق طلباء ایسوسی ایشن شمالی امریکہ
- یو ای ٹی سابق طلباء ایسوسی ایشن شمالی امریکہ
- شمالی امریکہ میں پاکستانی پروفیشنلز کی ایسوسی ایشن
- پاکستانی خواتین انجینئرز کی بین الاقوامی تنظیم
- کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ
- مطالعہ پاکستان (یو ای ٹی لاہور سیکشن)
- پرانے یو ای ٹینین (ایک تصویر بلاگ)
- پٹرولیم انجینئرز کی سوسائٹی لاہور طالب علم باب
- یو ای ٹی لاہور کی ایک ویکی
- یو ای ٹی لاہور کے طلباء کو سوشل نیٹ ورک
- یو ای ٹی لاہور - پینورامیو گروپ
