جان ایف کینیڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
جان کینیڈی سوویت وزیراعظم نکیتا خروشیف کے ساتھ ملاقات کے دوران، 1961ء

جان فٹزجیرالڈ کینیڈی المعروف جان ایف کینیڈی یا جے ایف کے (پیدائش: 29 مئی 1917ء، وفات: 22 نومبر 1963ء) ریاستہائے متحدہ امریکہ کے 35 ویں صدر تھے۔ وہ 1961ء سے 1963ء میں اپنے قتل تک اس عہدے پر فائز رہے۔ وہ امریکہ کی تاریخ کے کم عمر ترین اور واحد رومن کیتھولک صدر تھے۔

ان کا قتل بھی آج تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں لی ہاروے اوسوالڈ نامی ایک شخص نے قتل کیا جبکہ عوام سمجھتے ہیں کہ انہیں امریکی حکومت نے قتل کرایا۔

کینیڈی ایک امیر اور بااثر خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

امریکہ کے شہر نیویارک کا ہوائی اڈہ انہی کے نام سے "جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ" کہلاتا ہے۔

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔