جان راک فیلر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
جان راک فیلر

John Rock Efeller

پیدائش: 1839ء

انتقال: 1937ء


امریکن صنعت کار اور سرمایہ دار ۔ نیویارک کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوا۔ 1859ء میں ایک کمیشن ایجنٹ کا حصے دار بن گیا۔ چار سال بعد تیل صاف کرنے کا ایک چھوٹا سا کارخانہ کھولا اور خوب ترقی کی۔ 1870ء میں اوہایو میں سٹینڈرڈ آئل کمپنی قائم کی ۔ اور پورے ملک میں تیل کی پائپ لائن بچھانے کا اجارہ حاصل کیا۔ جب حکومت نے سٹیل کارپوریشن قائم کی تو اس کا سب سے بڑا حصہ دار راک رافیل تھا۔ اس نے ریلوے کمپنیوں اور بنکوں میں بھی کافی حصص خرید رکھے تھے۔ انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کے سلسلے میں کلیسا ، وائی ایم سی اے اور اصلاحی انجمنوں کی بری مدد کی۔ 1892ء میں شکاگو یونیورسٹی کی بنیاد رکھی ۔ 1901ء میں پرورش اطفال اور معاشرتی علوم کی ترقی کی خاطر اپنی بیوی کی یاد میں لارا سپلمین راک فیلر میموریل فاؤنڈیشن قائم کیا۔