جان ڈالٹن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

John Dalton

جان ڈالٹن

پیدائش:6 ستمبر 1766ء

انتقال:27 جولائی 1844ء

انگریز سائنس دان۔ مادے کے ایٹمی نظریے کے لیے مشہور ہے۔ یہ نظریہ اس نے 1803ء میں شائع کیا ۔ پھر اس کی مزید وضاحت اپنی تصنیف کیمیاوی عضویات کا نیا نظام میں کی جو دو جلدوں میں شائع ہوئی۔ اور جسے اس نے 1808ء سے 1827ء تک مسلسل تحقیق کے بعد قلم بند کیا۔ اس نے بعض عناصر کے جوہری اوزان کی پہلی فہرست مرتب کرکے چھپوائی ۔ اپنے نظریے کا اطلاق گیسوں کے انجذابی عمل پر کرکے دیکھا اور یہںسے اس نے جزوی دباؤ کا قانون اخذ کیا جو بعد میں قانون ڈالٹن کے نام سے مشہور ہوا۔ موسمی حالات سے اُسے بے حد دلچسپی ھتی۔ اس نے یومیہ موسمی تبدیلیوں کا ریکارڈ رکھنا شروع کر دیا اور بعد میں اس ریکارڈ کی بنا پر اپنے مشاہدات و نتائج کو ایک کتاب موسمی مشاہدات میں بیان کیا۔ اس نے مرض رنگوندا کی بھی تحقیق کی جس وہ مریض تھا اور کیفیت دریافت کی جسے ڈالئنیٹ کہتے ہیں۔ 1793ء میں نیوکالج مانچسٹر میں ریاضی اور طبیعیات کی تعلیم دی۔ 1822ء میں رائل سوسائٹی کا رکن بنا جس کی طرف سے اُسے 1825ء میں انعامی تمغا ملا