جبرایل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ایک جلیل القدر فرشتے کا نام، جو اسلامی عقیدے کے مطابق فرشتوں کا سردار ہے۔ جو انبیاء کرام کی طرف وحی لایا کرتا تھا۔ روایت ہے کہ شب معراج میں حضرت جبریل براق لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے اور مقام سدرۃ المنتٰہی تک ہمرکاب رہے تھے۔

قرآن میں جبرائیل[ترمیم]

قرآن مجید میں حضرت جبریل کا ذکر نام کے ساتھ تین جگہوں پر آیا ہے۔ اس کے علاوہ قرآن میں آپ کو روح القدس بھی کہا گیا ہے۔ دوسرے مقامات پر فقط اشارے ہیں۔

بائبل میں جبرائیل[ترمیم]

عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید میں بھی آپ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ کتاب دانی ایل میں اور متی کی انجیل میں نام کے ساتھ دو دو بار ذکر آیا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]