جزو ملحقہ بین اتصال
| جمب (PCI) جزو ملحقہ بین اتصال |
|
پانچ عدد 32- بٹ جمب وسعتی چاک (expansion slots) جو کہ ایک تختۂ ام پر مرتب کیۓ ہوۓ ہیں۔ |
|
| سالِ تخلیق: Year created |
July 1993 |
| تخلیق کار: Created by |
Intel |
| مکبوت از: Suppressed by |
PCI Express (2004) |
|
|
|
| چوڑائی: Width |
32 or 64 bits |
| اختراعاتی عدد: Number of devices |
1 per slot |
| گنجائش: Capicity |
133 MB/s |
| انداز: Style |
متوازی |
| حار وصلیت؟ Hotplugging? |
نہیں |
| بیرونی؟ External? |
نہیں |
جزو ملحقہ بین اتصال کو انگریزی زبان میں Peripheral Component Interconnect کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور اسکا اختصار اوائل کلمات کی رو PCI بنا دیا جاتا ہے۔ اردو میں بھی اگر اسکے نام کی طوالت سے بچنے کی خاطر اسے مختصر طور پر اوائل کلمات کی مدد سے جمب کہہ دیا جاۓ تو بیجا نا ہوگا۔ جمب یا PCI سے مراد ایک ایسی شمارندی اختراع کی ہوتی ہے کہ جسکو شماندے سے ملحقہ اختراعات (peripheral devices) کو شمارندے کے تختۂ ام (motherboard) سے جوڑنے یا اتصال کرنے کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے اور اسکی اسی خصوصیت کی وجہ سے اسکا شمار شمارندی حافلہ (computer bus) میں کرتے ہیں۔
مزید دیکھیۓ [ترمیم] |
جزو ملحقہ بین اتصال کا مکمل نام ، انگریزی میں بھی اور اردو میں بھی فی الحقیت دو علیحدہ علیحدہ الفاظ کا مرکب لفظ ہے یعنی 1- جزو ملحقہ اور 2- بین اتصال
- جزو ملحقہ (peripheral component) --- جو کہ اصل میں شمارندی ملحقات یا computer peripherals ہی کے لیۓ اختیار کی جانے والی ایک اصطلاح ہے۔
- بین اتصال (interconnect) --- یہ لفظ ایک ایسی اختراع یا ایک ایسے مفہوم کے لیۓ آتا ہے کہ جس میں کسی شمارندے میں (یا شمارندے سے) کسی جزو ملحقہ کا اتصال کیا جارہا ہو۔
| ویکیمیڈیا العام میں جزو ملحقہ بین اتصال سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |