جسم

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

زندہ اجسام کے لئے جسم ایک لازمی جزو ہے، جو کسی بھی جاندار کا ہوسکتا ہے، جس میں انسان اور جانور دونوں ہی شامل ہیں۔ جسم عموماً صحت سے متعلقہ مسائل، پیدائش یا موت کی صورت میں استعمال ہوتا ہے۔ جانداروں کے جسم ، اعضاء اور خلیات کے آلاتی و حیاتی کیمیائی افعال کے مطالعے کو فعلیات کہا جاتا ہے۔

[ترمیم] انسانی جسم

انسانی جسم سر، گردن، دھڑ، دو ہاتھ اور دو ٹانگوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

[ترمیم] حد بندی

جسم کے کچھ سطحی حصے، جسم میں شامل ہونے کے باوجود، جسم کا حصہ نہیں سمجھے جاتے، مثال کے طور پر بال، اسی طرح جسم سے خارج ہونے والے فاضل مادے مثال کے طور پر پسینہ، بول و براز وغیرہ بھی جسم کا حصہ تسلیم نہیں کئے جاتے حالانکہ وہ اسی جسم سے خارج ہوتے ہیں۔


[ترمیم] تغیر و تبدل

انسانوں میں موت کی صورت میں مرجانے والے شخص کے جسم کو لاش یا نعش کہا جاتا ہے۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D8%B3%D9%85’’ مستعادہ منجانب