جسیمِ ضفیر
| اصطلاح | term |
|---|---|
| جسم جسیم جسیم splice splice جوڑ پیوند ضفیر تضفیر اردو نام میں زیر |
body |
جسیمِ ضفیر (spliceosome) خلیات میں پایا جانے والا ایک ایسا مختلط یا complex ہوتا ہے کہ جو مخصوص اقسام کے RNA اور لحمیات سے تشکیل پاتا ہے اور نۓ منتسخ (transcribed) ہوکر تشکیل پانے والے پیش-پیامبر ارنا یعنی pre-mRNA میں موجود دخلات (introns) کو نکال کر ایک قابلِ ترجمہ (translat-able) آراین اے بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے، اس قابلِ ترجمہ آراین اے کو mRNA کہا جاتا ہے جو کہ لحمیات تیار کرسکنے کے قابل ہوتا ہے؛ سالماتی حیاتیات میں جسیمِ ضفیر کی مدد سے انجام پانے والے اس تمام عمل کو تضفیر (splicing) کا نام دیا جاتا ہے۔ یہاں اردو نام میں splice کا ترجمہ ضفیر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لفظ splice کے دیگر متبادلات ناقابل استعمال ہیں کیونکہ ایک موزوں متبادل --- پیوند --- ہوسکتا تھا جو کہ bond کے لیۓ مستعمل ہو چکا ہے اور دوسرا متبادل --- جوڑ --- کا ہے جو کہ عموماً connection کے معنوں میں آجاتا ہے۔
| ویکیمیڈیا العام میں جسیمِ ضفیر سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |