جغرافیہ اسلام آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مارگلہ، اسلام آباد

اسلام آباد سلسلہ کوہ مارگلہ کے دامن میں سطح مرتفع پوٹھوہار کے کنارے پر واقع ہے۔ اس کی بلندی 507 میٹر (1663 فٹ) ہے۔[1] جدید دارالحکومت اسلام آباد اور قدیم شہر راولپنڈی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں اور انھیں عام طور پر جڑواں شہر کہا جاتا ہے۔ شہر کے مشرق میں مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں واقع ہیں۔ شمال میں خیبر پختونخوا کا ضلع ہری پور ہے۔ کہوٹہ شمال مشرق میں، شمال مغرب میں ٹیکسلا، واہ اور ضلع اٹک، شمال مشرق میں گوجرخان، کلر سیداں، روات اور مندرہ جبکہ جنوب مغرب میں راولپنڈی واقع ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Islamabad Airport"۔ Climate Charts