جمالی بلوچ قبیلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

جمالی بلوچ قبیلہ: یہ قبیلہ رند کا ایک گروہ ہے۔ اس قبیلہ کی اکثریت ( سابقہ ) ضلع سبی کے سب ڈویژن نصیر آباد میں کھوسہ ، بلیدی اور جکھرانی قبائل کے قرب و جوار میں آباد ہے۔ خان قلات کے نصیر آباد سب ڈویژن کو بر طانوی حکومت کو پٹے پر دینے سے پہلے یہ قبیلہ قلات کے زیر حکو مت تھا۔ برطانوی حکومت کی طرف سے کیرتھر بیراج کے کھوکنے سے اس سب ڈویژن میں زراعت کے لیئے پانی کی کافی مقدار مہیا ہو گئی۔ جس سے اس علاقہ کے جمالی قبیلہ اور دوسرے قبائل کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ، یہ لوگ زراعت میں ماہر ہیں۔ انہوں نے خانہ بدوشی کو خیر باد کہہ دیا اور بہت سے دیہات آباد کر کے ان میں رہنے لگے ۔ یہ ایک بہت بڑا قبیلہ ہے ۔ اس کے کچھ لوگ جیکب آباد اور زیریں سندھ کے کئی اضلاع میں رہتے ہیں۔ اور کچھ لوگ تو پنجاب تک بھی اقامت پزیر ہیں۔

alt text

شجرہ جمالی بلوچ قبیلہ

  • رند بلوچ
    • جمالی (کیہیر)
      • رند
        • بمبولانی
      • بو لا نی
        • مند وانی
        • سومر زئی
      • مرادانی
        • بند لا نی
        • جنبانی
        • ہم ہما نانی
      • قلند رانی
        • نورانی
        • حضورانی
        • احمدانی
      • طہو رانی
        • بد رانی
        • وزیرانی
        • اللہ بخش زئی

حوالہ جات [ترمیم]

  • نسب نامہ جہریج (قبائل سندھ) 1936ء
  • تاریخ دودائی
  • تاریخ کرد
  • تاریخ طبرایٰ
  • بلوچستان تاریخ کے آئینے میں
  • بلوچ قبائل کی فہرست