جمرود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

جمرود (انگریزی: Jamrud) خیبر ایجنسی میں واقع ایک شہر ہے۔ یہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں شامل ہے۔ جمرود کا قصبہ درہ خیبر کے دروازے کے طور پر بھی مشہور ہے، یہ درہ ہندوکش سلسلے میں واقع ہے۔ جمرود کا پشاور اور ملک سے رابطہ سڑک اور ریلوے لائن کے زریعے ہے، یہ قصبہ لنڈی کوتل کو پشاور اور بقیہ ملک سے ملانے کا بھی زریعہ ہے۔ لنڈی کوتل پاک افغان سرحد پر واقع ہے۔
جمرود درہ خیبر کے سرے پر واقع ہے اور جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء کے درمیان تجارتی راہدری کے طور پر استعمال ہوتا آیا ہے۔ اسی لحاظ سے اس درے اور قصبے کی فوجی اہمیت بھی عیاں رہی ہے۔ جمرود سطح سمندر سے 1512 فٹ بلندی پر اور پشاور شہر سے تقریباً 17 کلومیٹر کے فاصلے پر مغرب میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

برطانوی دور[ترمیم]

برطانوی راج کے دوران جمرود اور اس کے نواحی علاقے کو اہم فوجی مرکز تسلیم کیا جاتا تھا، یہاں برطانوی فوج کے مراکز اور چھاؤنیاں قائم تھیں۔ 1878ء کے فوجی آپریشن کے دوران جمرود کی اہمیت اس وقت بڑھ گئی جب برطانوی فوج نے افغانستان کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے یہاں اپنے مراکز قائم کیے اور پھر بعد میں یہاں بیس کیمپ تشکیل دیے گئے۔ یہ خیبر رائفلز کا مرکز بھی رہا ہے اور درہ خیبر پر چونگی کی وصولی کا بڑا مرکز گردانا جاتا رہا۔ 1901ء کی مردم شماری میں جمرود کی کل آبادی 1848 نفوس پر مشتمل تھی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

پشاور
خیبر پختونخوا
پاکستان
درہ خیبر

حوالہ جات[ترمیم]

جمرود: بمطابق امپیریل گزیٹیئیر آف انڈیا
معلومات پشاور، بمطابق گزئیٹیر آف انڈیا (پنجاب) صفحہ 74