جنرل رانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اکلیم اختر، جو کہ بعد ازاں جنرل رانی کے نام سے مشہور ہوئیں، پاکستان کے صدر جنرل یحیی خان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتی تھیں۔ ان کے قریبی تعلقات کی بناء پر وہ جنرل یحیی کا “آغا جانی“ کے نام سے پکارتی تھیں اور ان تعلقات کی بنیاد پر وہ نہایت مقبول اور انتہائی اختیارات کی حامل شمار ہوتی تھیں۔ اسی طاقت اور اختیار کی وجہ سے انھیں جنرل رانی کہا جاتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ جنرل یحیی کے دور میں جنرل کے بعد اکلیم اختر پاکستان کی سب سے بااختیار شخصیت ہوا کرتی تھیں۔ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، مگر پھر بھی انھیں سرکاری پروٹوکول دیا جاتا تھا۔

پاکستان کے مشہور پاپ گلوکار، فخر عالم اور عدنان سمیع، جنرل رانی کے نواسے ہیں [1]۔ جنرل رانی کی بیٹی عروسہ عالم جو کہ فخر عالم کی والدہ ہیں نے کچھ عرصہ قبل بھارت کے ایک سیاستدان امریندر سنگھ سے مبینہ طور پر شادی کر لی [2]۔ گو اس کی تصدیق اس وجہ سے بھی نہیں ہو سکی کہ بھارت میں ایک سے زائد شادی غیر قانونی ہے۔

بیرونی روابط [ترمیم]

حوالہ جات [ترمیم]