جنگ انقرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
جنگ انقرہ (جنگ انگورہ)
تاریخ 20 جولائی 1402ء
مقام انقرہ
نتیجہ تیموریوں کی فتح
متحارب
تیموری سلطنت عثمانی سلطنت
قائدین
تیمور بایزید اول
قوت
140،000 85،000
نقصانات
15 سے 25 ہزار ہلاک شدگان و زخمی 15 سے 40 ہزار ہلاک شدگان و زخمی


جنگ انقرہ 20 جولائی 1402ء (805ھ) میں تیموری سلطنت کے بانی امیر تیمور اور عثمانی سلطان بایزید یلدرم کے درمیان لڑی گئی۔ دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد تیموری و عثمانی افواج انقرہ کے مقام پر آمنے سامنے ہوئیں۔جنگ میں امیر تیمور نے فتح حاصل کرکے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کا سب سے طاقتور حکمران ہے۔ شکست کے بعد بایزید اپنے ایک بیٹے اور چند جرنیلوں سمیت گرفتار ہوا اور تیمور اسے سمرقند لے گیا جہاں وہ اگلے سال انتقال کرگیا۔ اس شکست کے نتیجے میں عثمانی سلطنت کا اقتدار تقریبا ختم ہوگیا لیکن بایزید کے ایک بیٹے محمد اول نے سلطنت کی گذشتہ عظمت کو دوبارہ بحال کیا۔