جنگ نکوپولس
| جنگ نکوپولس بسلسلۂ صلیبی جنگیں |
|||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
جنگ نکوپولس از Jean Froissart |
|||||||
|
|||||||
| متحارب | |||||||
| سلطنت عثمانیہ | سلطنت ہنگری فرانس ولاچیا مقدس رومی سلطنت |
||||||
| قائدین | |||||||
| بایزید اول | سجسمنڈ آف ہنگری جان آف نیورس مرسیا دی ایلڈر |
||||||
| قوت | |||||||
| تقریباً ایک لاکھ | تقریباً ایک لاکھ | ||||||
| نقصانات | |||||||
| 35 ہزار | 35 ہزار | ||||||
جنگ نکوپولس 25 ستمبر 1396ء کو سلطنت عثمانیہ اور ہنگری، فرانس اور مقدس رومی سلطنت کے متحد لشکر کے درمیان لڑی جانے والی جنگ تھی۔ یہ جنگ دریائے ڈینیوب کے کنارے نکوپولس (موجودہ نکوپول، بلغاریہ) کے قلعے کے قریب لڑی گئی۔ اس جنگ کو صلیبی جنگ بھی کہا جاتا ہے اور یہ قرون وسطیٰ کی آخری بڑی صلیبی جنگ تھی۔
اس جنگ کا سبب عثمانیوں کے ہاتھوں مسلسل شکست کھانے کے بعد عیسائی دنیا کا ردعمل تھا۔ 1394ء میں پوپ بینیفیس نہم نے ترکوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ کا اعلان کیا۔ اس جنگ میں عثمانیوں کی قیادت سلطان بایزید اول کے ہاتھوں میں تھی جو 24 ستمبر کو مقابلے کے لیے نکوپولس پہنچے۔ صلیبیوں کے عظیم لشکر کے باعث مسلمانوں کی فتح کے امکانات کم تھے لیکن وہ انتہائی پامردی سے لڑے۔ سلطان بایزید جنہیں شراب کی بری لت پڑی ہوئی تھی، نے شراب نوشی سے توبہ کرتے ہوئے اللہ سے فتح کی دعا کی اور بالآخر فتح عثمانیوں کا مقدر بنی۔
| ویکیمیڈیا العام میں جنگ نکوپولس سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |