جن سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ہندوستان کی فرقہ پرست اور جنگ جو سیاسی و مذہبی جماعت ۔ راشٹریہ سیوک سنگھ کا منقلب صورت ۔ گاندھی جی کے قتل کے بعد جب راشٹریہ سیوک سنگھ خلاف قانون قرار دی گئی تو اس کے لیڈروں نے ایک نئی سیاسی جماعت جن سنگھ قائم کر لی۔ ڈاکٹر شیاما پرشاد مکرجی اس کے پہلے صدر مقرر ہوئے اور راشٹریہ سیوک سنگھ کے دوسرے لیڈروں نے جماعت کے تام کلیدی عہدوں پر قبضہ جما لیا۔ یہ جماعت ہندوستان میں قدیم ہندو تہذیب کا احیا چاہتی ہے۔ اس کے سیاسی اقدامات میں ملک میں ہندو راج قائم کرنا اور ہندوستان کو پھر ایک ’’اکھنڈ‘‘ کرنا شامل ہے۔ مارچ 1977ء کے عام انتخابات میں یہ اپنی علیحدہ حیثیت ختم کرکے جنتا پارٹی میں شامل ہوگئی۔ بھارتی جنتا پارٹی نے ان کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔ مسلم کش فسادات سے لے کر بابری مسجد کے انہدام تک جنتا پارٹی ہر مسلم دشمن سرگرمی میں پیش پیش رہی۔