جو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
جَو کے تیار خوشے
جَو ، اوٹ اور ان سے تیار کردہ مصنوعات

جَو گندم کی طرح کی ایک زرعی جنس ہے۔ یہ فصل پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے اور انسانوں اور جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ جدید تحقیق کی بنیاد پر تیار کی جانے والی اکثر غذاؤں میں جو کا استعمال ہوتا ہے۔ مغربی ممالک میں بیئر کی کشید کے لیے بھی جو کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ مکئی ، چاول اور گندم کے بعد یہ دنیا میں سب سے زیادہ پیدا ہونے والا اناج ہے۔ 2007 میں دنیا بھر میں 5,66,000 مربع کلومیٹر پر جو کی کاشت کی گئی اور اس سے 13,60,00,000 ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=جو&oldid=731577’’ مستعادہ منجانب