جوجی خان
| وسط ایشیا کے مغل حکمران | |
| چنگیز خان | |
| چنگیز خان | |
| جوجی خان تولی خان اوکتائ خان چغتائ خان ہلاکو خان |
|
| قراچار نوئیاں | |
| امیر تیمور | |
| امیر تیمور | |
| امیر جلال الدین میراں شاہ امیر زادہ عمر شیخ شاہ رخ تیموری پیر محمد بن جہانگیر بن امیر تیمور خلیل سلطان الغ بیگ مرزا ابو سعید بن سلطان محمد بن میران شاہ بن امیر تیمور |
|
جوجی خان (Mongolian: Зүчи, Züchi) چنگیز خان کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ انگریزی میں انہیں Jochi Khan نام سے پہچانا جاتا ہے۔
فہرست |
[ترمیم] جغرافیہ
جوجی خان کو ان کے والد کی طرف سے سائریریا، قپچاق، روس، ازبکستان اور قازقستان کا علاقہ دیا گیا۔
[ترمیم] تاریخ
چنگیز خان نے انکو چغتائ خان کے ہمراہ خوارزم کے محمد شاہ کے خلاف مہم پر روانہ کیا۔ شاہ تو ان کے ہاتھ نہ لگا مگرانہوں نے س کے تمام علاقے زیرنگیں کۓ اور ان فتو حات کے بعد تمام آبادیوں کو زمین بوس اور مخلوق خدا کا قتال کیا اور بے شمار ظلم کۓ۔ ان مظالم کے بعد جوجی خان نے احکام ظلم کے خلاف اظہار کیا تو چغتائ خان نے خنگیز خان کو اطلاع دی۔ چنگیز خان نے اسے زہر دلوا کر مروا ڈالا۔ اس کی موت 1228ء میں 30 برس کی عمر میں ہوئ۔
[ترمیم] اولاد
چنگیز خان نے جوجی خان کے بیٹے جوجی خان کو اس کا جانشین بنا کر ترکستان سے روم تک کا علاقہ بخش دیا۔ 13 صدی میں اس کی اولاد نے اسلام قبول کر لیا۔ 18 صدی تک قپچاق اور روسی علاقوں پر حکمران رہے۔ اس کی اولاد میں شیبانی خان نے 15 صدی میں تاشقند سے سمرقند اور ہرات تک اپنی سلطنت کو دسعت دے کر حکومت کی۔ سنہری غول کہلانے والے مغل اسی کی اولاد تھے۔ ان کی دو مشہور شہر سراۓ اور استراخان بتاۓ جاتے ہیں۔ ان میں ایک حکمران تفتمش کا نام امیر تیمور سے جنگ کی وجہ سے مشہور ہوا۔
[ترمیم] حوالہ جات
قاضی محمد اقبال چغتائ : وسط ایشیا کے مغل حکمران۔ چغتائ ادبی ادارہ، لاہور۔ 1983ء۔ صفحہ 29-30