جورڈن رومیرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سب سے کم عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کرنے والے امریکی شہری۔ رومیرو نے اپنے والد اور تین نیپالی گائیڈوں کے مل کر تیرہ سال کی عمر میں مئی 2010 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے پہلے سب سے کم عمری میں ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز ایک سولہ سالہ نیپالی لڑکے کے پاس تھا۔ رومیرو کا کوہ پیمائی کے میدان میں یہ پہلا کارنامہ نہیں۔ انھوں نے دنیا کے سات میں سے چھ بر اعظٌموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کیں۔ انھوں نے سن دو ہزار چھ میں افریقہ کا بلند ترین پہاڑ کلی منجارو سر کیا۔ اس وقت ان کی عمر دس سال تھی۔ رومیرو نے چین کی طرف سے ایورسٹ پر چڑھائی شروع کی تھی کیونکہ نیپال میں ایورسٹ پر چڑھائی کی عمر کی حد سولہ سال ہے۔