جولس ورن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Jules Verne

جولس ورن

پیدائش: 1828ء

وفات: 1905ء

فرانسیسی ادیب جس نے سائنسی ایجادات کو رومان کی چاشنی دے کرناول کے روپ میں پیش کیا۔ ابتدا میں کئی ڈرامے لکھے۔ لیکن سب ناکام رہے۔ 1862ء میں پہلے ناول پانچ ہفتے غبارے میں۔ کی اشاعت پر شہرت پائی۔ اس نے اپنے ناولوں میں اس وقت کی سائنسی ایجادات کو موضوع بنایا۔ بلکہ بعض ناولوں میں آئندہ ہونے والی ایجادات کے بارے میں پیش گوئی بھی کی۔ ان میں سے کچھ پیشن گوئیاں تو سچ ثابت ہوئیں اور کچھ ایجادات کی طرف اس نے اشارہ کیا تھا۔ آج تک وجود میں نہ آسکیں۔ اپنے ایک ناول میں اس نے آبدوز کشتی کو موضوع بنایا۔ حالانکہ یہ ناول کی اشاعت کے بعد ایجاد ہوئی۔ اس نے اپنی کہانیوں میں ہوائی جہازوں اور خود حرکتی مشینوں کو بھی استعمال کیا ۔ اس زمانے میں قارئین ان کے عمل کو ناقابل یقین سمجھ کر محظوظ ہوتے تھے۔