جونپور، اترپردیش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Sheeraz-e-Hind
شہر
Shahi bridge, Jaunpur
Shahi bridge, Jaunpur
عرفیت: شیراز ہند
ملکبھارت
ریاستاتر پردیش
ضلعJaunpur
قیام1359
قائم ازفیروز شاہ تغلق
وجہ تسمیہمحمد بن تغلق, whose given name was Jauna Khan
حکومت
 • مجلسمیونسپل کارپوریشن
رقبہ
 • کل4,038 کلومیٹر2 (1,559 میل مربع)
بلندی82 میل (269 فٹ)
آبادی (2011)
 • کل4,476,072
 • درجہ43 in UP
 • کثافت1,108/کلومیٹر2 (2,870/میل مربع)
زبانیں
 • دفتریہندی, اردو
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
انسانی جنسی تناسب1000 males per 1018 females مذکر/مؤنث

جونپور، اترپردیش (انگریزی: Jaunpur, Uttar Pradesh) بھارت کا ایک تاریخی شہر جو مشرقی اترپردیش میں واقع ہے۔[1]

تفصیلات[ترمیم]

جونپور، اترپردیش کا رقبہ 4,038 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 4,476,072 افراد پر مشتمل ہے اور 82 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔ ضلع جونپور میں 6 تحصیل ہیں صدر،شاہگنج،بدلاپور،کیراکت،مڑیاہوں اور مچھلی شہر

تعلیم[ترمیم]

جونپور شہر اور تعلیم کا رشتہ بہت پرانا ہے جونپور مملکت کے شاہ ابراہیم شرقی کے زمانہ میں جونپور علم و فن کا مرکز بن چکا تھا بڑے بڑے علما کی خانقاہیں اور مدارس اسلامیہ قائم ہو چکے تھے اس لیے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے اس شہر کو شیراز ہند کا نام دیا تھا مشہور کالج اور یونیورسٹیاں

  • ویربہادرسنگھ پوروانچل یونیورسٹی جونپور
  • تلک دھاری سنگھ پی جی کالج جونپور
  • رضوی حس شیعہ پی جی کالج جونپور
  • محمد حسن پی جی کالج جونپور
  • فریدالحق میموریل ڈگری کالج صبرحد جونپور

تاریخی عمارتیں[ترمیم]

  • شاہی جامع مسجد جونپور
  • شاہی اٹالہ مسجد
  • شاہی لال دروازہ مسجد
  • شاہی چار انگل مسجد
  • شاہی قلعہ جونپور
  • مقبرہ فیروز شاہ تغلق
  • مقبرہ شرقی
  • شاہی عیدگاہ
  • شیتلا چوکیہ دھام
  • شاہی تالاب کھیتاسرائے جونپور

مشہور مدارس اسلامیہ[ترمیم]

  • جامعہ حسینیہ لال دروازہ جونپور
  • ریاض العلوم چوکیہ گورینی
  • جامعہ فاروقیہ صبرحد
  • ضیاء العلوم مانیکلاں
  • اعجاز العلوم کھیتاسرائے

قابل ذکر شخصیات[ترمیم]


  • علما و مشائخ نے تیموری حملے کے بعد دِلّی چھوڑ کر اسی شہر (جونپور) کا رخ کیا تھا، بڑے بڑے جید علما اور صوفیا اس زمین میں قیام پزیر ہوئے اور یہاں کی مٹی کو مفتخر کیا
  • مخدوم قطب الدین سالار بندگی بڈھ نے جونپور میں شیخ شمس الحق حقانی جونپوری سے تعلیم حاصل کی اور شیخ بہاؤ الدین جونپوری بن نتھو جونپوری سے رجوع فرمایا تھا،

یہ وہ ہستیاں تھیں جو علم و تصوف کے میدان میں ممتاز تھیں اور جن کی روحانیت سے جونپور کی زمین سرشار اور شاداب رہی [3]

آمدورفت[ترمیم]

  • نزدیکی ایئرپورٹ لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ہوائی اڈا بابت پور جو شہر سے تقریباً 35 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے
  • جونپور ریلوے اسٹیشن اور جونپور سٹی ریلوے اسٹیشن شہر جن کے ذریعے ہندوستان کے اکثروبیشتر علاقے کے لیے آمدورفت کی سہولت ہے
  • جونپور بس اسٹیشن سے اترپردیش کے سبھی بڑے شہروں سمیت قومی راجدھانی دہلی کے لیے بسوں کی سہولت ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Jaunpur, Uttar Pradesh" 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 10 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2022 
  3. جونپور کا تخلیقی نور | قندیل[مردہ ربط]