جون فریڈرک پفاف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
جون فریڈرک پفاف

جون فریڈرک پفاف انیسوں صدی کا ایک ممتاز جرمن ریاضی دان اور کارل فریڈرک گاؤس کا علمائی مشیر (PhD supervisor) تھا۔ وہ گاؤس کو بہت اچھی طرح جانتا تھا اور گاؤس 1798ء تک اس کے ساتھ ہی رہتا تھا۔ آگسٹ موبیوس اس کا دوسرا مشہور شاگرد تھا۔ وہ 22 دسمبر 1765ء کو مقدس رومی سلطنت میں پیدا ہوا۔ اس نے تکامل (integral calculus) پڑھا اور اس کی وجہ شہرت جزوی تفرقی مساوات (partial differential equation) میں اس کا کام تھا۔ وہ تفریقی شکل (differential form) کے نظریے کا حصہ تھا جو کہ بعد میں تفریقی ہندسہ (differential geometry) کا ماخذ بنا۔ وہ جرمن ریاضی دان ابراہم کینسٹر کا شاگرد تھا۔ اس کا 21 اپریل 1825ء کو ہالے جرمنی میں انتقال ہو گیا۔