جوہانسبرگ
| جوہانسبرگ | |
| Johannesburg | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صوبہ | گوٹنگ |
| رقبہ | 1،644 مربع ک م (635 مربع م) |
| بلندی | 1،753 م (5،751 ف) از سطحِ سمندر |
| آبادی | شہر: 3،888،180 ام البلد: 10،267،700 |
| منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت +2 |
| رمزِ بعید تکلم | 011 |
| موجودہ ناظم | اموس ماسوندو |
| www.joburg.org.za | |
|
|
|
جوہانسبرگ (انگریزی: Johannesburg) بلحاظ آبادی جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ ملک کے سب سے امیر صوبے گوٹنگ کا صوبائی دارالحکومت ہے اور جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت بھی یہیں واقع ہے۔ یہ بلحاظ رقبہ دنیا کے 40 عظیم ترین ام البلاد میں سے ایک ہے۔ عام طور پر اسے جنوبی افریقہ کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے جو غلط ہے، حقیقتاً جوہانسبرگ جنوبی افریقہ تین باضابطہ دارالحکومت شہروں میں بھی شمار نہیں ہوتا۔
جوہانسبرگ معدنی لحاظ سے ایک اہم علاقے کے قریب واقع ہے اور سونے اور ہیرے کی تجارت کے حوالے سے دنیا میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔ یہاں افریقہ کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ہوائی اڈہ بھی واقع ہے۔
2001ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 30 لاکھ ہے۔ شہر کا کل رقبہ 1644 مربع کلومیٹر ہے جو دیگر شہروں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فی مربع کلومیٹر میں صرف 1،962 افراد رہتے ہیں۔ عظیم تر جوہانسبرگ ام البلد کے علاقے میں ایک کروڑ سے زائد افراد رہتے ہیں۔
[ترمیم] جڑواں شہر
برمنگھم ، برطانیہ
عدیس ابابا ، ایتھوپیا
لندن ، برطانیہ
نیو یارک شہر ، امریکہ
ونڈہوئیک ، نمیبیا