جھیل ہیورون
وکیپیڈیا سے
| جھیل ہیورون / Lake Huron | |
|---|---|
|
|
|
| وقوع | شمالی امریکہ |
| گروہ | عظیم جھیلیں |
| متناسق | 44°48′N 82°24′W / 44.8°N 82.4°Wمتناسقات: 44°48′N 82°24′W / 44.8°N 82.4°W |
| جھیل کی قسم | برف تودائی |
| داخلی بہاؤ اولٰی | آبنائے میکِناک, سینٹ ماری دریا |
| خارجی بہاو اولٰی | سینٹ کلیر دریا |
| طاس رقبہ | 74,700 sq mi (193,000 km2) |
| چلمچی ملک | کینیڈا، ریاست ہائے متحدہ امریکہ |
| لمبائیِ کبیر | 206 mi (332 km) |
| چوڑائیِ کبیر | 152 mi (245 km) |
| رقبہِ سطح | 23,010 sq mi (59,600 km2)[1] |
| اوسط گہرائی | 195 ft (59 m) |
| گہرائیِ کبیر | 750 ft (230 m)[1] |
| پانی کا حجم | 849 cu mi (3,540 km3) |
| وقتِ رہائش (جھیل کے پانی کا) | 22 سال |
| ساحل کی لمبائی1 | 3,825 mi (6,156 km) |
| سطح کی بلندی | 577 ft (176 m)[1] |
| جزیرے | مانیٹولِن |
| بخرے/ذیلی چلمچیاں | جورجین کھاڑی, شمالی رودبار |
| آبادیاں | بے شہر, الپینا, چیوبیگن, سینٹ احنس, پورٹ ہیورون مشیگن میں; گوڈیریچ, سارنیا انٹاریو میں |
| حوالہ جات | [1] |
| 1 "ساحل کی لمبائی" کی صحیح تعریف موجود نہیں۔ | |
جھیل ہیورون شمالی امریکہ میں واقع 5 عظیم جھیلوں کے سلسلے کا حصہ ہے جس کے مغرب میں جھیل مشی گن اور مشرق میں جھیل اونٹاریو واقع ہیں۔ اس کانام فرانسیسی جہاز رانوں نے مقامی آبادی کے نام پر رکھا جو ہیورون کہلاتی تھی۔
یہ سطحی رقبے کے اعتبار سے عظیم جھیلوں کے سلسلے کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے۔ 23،010 مربع میل (59،596 مربع کلومیٹر) کےساتھ یہ تقریبا امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ زمین پر تازہ پانی کی تیسری سب سے بڑی جھیل ہے۔ اس کا حجم 850 مکعب میل (3540 مکعب کلومیٹر) ہے اور ساحلوں کی لمبائی 3،827 میل (6،157 کلومیٹر) ہے۔
جھیل ہیورون کی سطح سطح سمندر سے 577 فٹ (176 میٹر) بلند ہے۔ اس کی اوسط گہرائی 195 فٹ (59 میٹر) جبکہ زیادہ سے زیادہ گہرائی 750 فٹ (229 میٹر) ہے۔ جھیل کی لمبائی 206 میل (332 کلومیٹر) اور چوڑائی 183 میل (245 کلومیٹر ہے)۔
جھیل ہرون
جھیل ہرون کے مغرب میں امریکی ریاست مشی گن اور مشرق میں کینیڈا کا صوبہ اونٹاریو ہے۔ یہ شمالی امریکہ کی پانچ عظیم جھیلوں میں سے ایک ہے۔ جھیل کا نام ابتدائی فرانسیسی مہم جوؤں نے ہرون لوگوں کے نام پر رکھا جو یہاں آباد تھے۔
فہرست |
[ترمیم] جغرافیہ
عظیم جھیلوں میں سے جھیل ہرون دوسرے نمبر پر سب سے بڑی ہے۔ اس کا کل رقبہ 59596 مربع کلومیٹر ہے جو مغربی ورجینیا کی ریاست کے تقریباً برابر ہے۔ یہ دنیا میں میٹھے پانی کی تیسری بڑی جھیل ہے۔ اس میں 3540 مکعب کلومیٹر پانی موجود ہے۔ اس کا ساحل 6157 کلومیٹر طویل ہے۔
جھیل ہرون سطح سمندر سے 176 میٹر بلند ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 229 میٹر ہے۔ اس کی لمبائی 332 کلومیٹر اور چوڑائی 245 کلومیٹر ہے۔
جھیل ہرون کے کنارے آباد اہم شہروں میں بے سٹی، الپینا، روجرز سٹی، چیبوگن، سینٹ اگنیس اور پورٹ ہرون ہیں جو مشی گن میں واقع ہیں۔ گوڈرچ اور سرنیا اونٹاریو، کینیڈا میں ہیں۔ اس جھیل کی اہم خاصیت مینی ٹولین کا جزیرہ ہے جو شمالی راستے اور جارجین کی خلیج کو الگ کرتا ہے۔ یہ میٹھے پانی کی جھیل میں موجود دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔
[ترمیم] جیالوجی
جھیل ہرون جھیل مشی گن کے ساتھ ہی موجود ہے جو ایک سٹریٹ کی وجہ سے جغرافیائی اور ہائیڈرولوجی کے اعتبار سے الگ ہیں۔ جھیل سپیرئیر دونوں سے تھوڑی سی بلند ہے۔ یہ جھیل سینٹ میری کے دریا میں خارج ہوتی ہے اور جنوب کی طرف یہ دریا آگے جا کر جھیل ہرون سے مل جاتا ہے۔
دیگر عظیم جھیلوں کی مانند یہ جھیل بھی براعظمی گلیشئروں کے پگھلنے سے بنی تھی جو پچھلے برفانی دور میں یہاں موجود تھے۔
[ترمیم] تاریخ
چونکہ اس جھیل کے دریافت کرنے والے فرانسیسی دیگر جھیلوں کے بارے کچھ نہیں جانتے تھے، وہ اسے تازہ پانی کے سمندر کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔ جھیل ہرون کو ابتدائی نقشوں میں ہرون لوگوں کی جھیل کے نام سے بھی ظاہر کیا جاتا تھا۔
[ترمیم] 1913 کا طوفان
9 نومبر 1913 کو جھیل ہرون میں ایک بڑا طوفان آیا جس کی وجہ سے 235 ملاح اور دس جہاز ڈوب گئے جبکہ بیس سے زیادہ جہاز ساحل پر چڑھ گئے۔ یہ طوفان سولہ گھنٹے جاری رہا۔
[ترمیم] جھیل ہرون میں ڈوبے والے جہاز
1000 سے زیادہ جہاز جھیل ہرون کے پانیوں میں ابھی بھی ڈوبے ہوئے ہیں جن میں عظیم جھیلوں میں سفر کرنے والا پہلا جہاز بھی شامل ہے۔
[ترمیم] ساگینا کی خلیج
1000 سے ہزار سے زیادہ ڈوبے ہوئے جہازوں میں سے 185 ساگینا کی خلیج میں موجود ہیں۔
[ترمیم] جارجین خلیج، شمالی راستہ
212 جہاز جارجین خلیج میں ڈوبے ہوئے موجود ہیں۔ یہ خلیج جھیل ہرون پر واقع سب سے بڑی خلیج ہے۔ اس میں 30000 سے زیادہ جزائر موجود ہیں اور یہاں تفریحی مواقعے اور پاس سے گذرنے والے جہازوں کے لئے خطرات بھی موجود ہیں۔
[ترمیم] ماحولیات
جھیل ہرون کے بھرنے کا وقت بائیس سال ہے۔
جھیل ہرون میں بے شمار اقسام کی مچھلیاں اور دیگر آبی جاندار موجود ہیں۔ متعارف کرائی گئی اقسام کے جانوروں کی وجہ سے اس جھیل پر کافی برا اثر پڑا ہے۔
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ 1.0 1.1 1.2 1.3 Wright, John W. (ed.); Editors and reporters of The New York Times (2006). The New York Times Almanac (2007 ed.). New York, New York: Penguin Books. pp. 64. ISBN 0-14-303820-6.