جیکب آباد

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش



جیکب آباد
Jacobabad
Victoria Tower, Jacobabad.JPG
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صوبہ سندھ
ضلع جیکب آباد
محل وقوع 28.16 درجے شمال، 68.27 درجے مشرق
آبادی 138,000 بمطابق 1998ءء
منطقۂ وقت معیاری عالمی وقت +5
جیکب آباد is located in Pakistan
جیکب آباد

پاکستان میں جیکب آباد کا مقام


جیکب آباد پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک شہر ہے جو اسی نام کے ضلع اور تحصیل کا صدر مقام بھی ہے۔ جیکب آباد سندھ اور بلوچستان کی سرحد کے قریب سکھر سے کوئٹہ جانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔

جیکب آباد پاکستان کے گرم ترین علاقے میں واقع ہے جہاں موسم گرما میں درجہ حرارت 52 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ اس ضلع کا نام برطانوی راج کے دور کے علاقائی انگریز حاکم جنرل جان جیکب کے نام سے موسوم ہے۔ اس سے قبل یہ علاقہ خان گڑھ کہلاتا تھا لیکن علاقے کے لیے انگریز جرنیل کی خدمات کے عوض اس علاقے کو جیکب آباد کا نام دیا گیا۔

[ترمیم] ذرائع نقل و حمل

جیکب آباد سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ہے اور بلوچستان کو سندھ سے ملانے والا ایک اہم راستہ یہیں سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس لیے جیکب آباد کا ریلوے اسٹیشن ایک اہم پڑاؤ ہے جہاں سے سکھر اور لاڑکانہ سے آنے والی ریل گاڑیاں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کو جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں ضلع جیکب آباد قومی شاہراہ کے ذریعے ملک کے دیگر علاقوں سے منسلک ہے۔ یہاں سے روزانہ کی بنیاد پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ کے لیے ریل گاڑیاں اور بسیں وغیرہ چلتی ہیں۔

جیکب آباد کا شہباز فضائی اڈہ پاک فضائیہ کے زیر انتظام ہے لیکن یہاں سے مسافر پروازیں بھی چلائی جاتی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے اتحادی کی حیثیت سے پاکستان سے یہ فضائی اڈہ امریکی افواج کے حوالے کیا ہے جنہوں نے جنگ افغانستان میں مخالفین کے ٹھکانوں کو نشانے بنانے اور اپنے فوجیوں کو رسد کی فراہمی کے لیے اس فضائی اڈے کا بھرپور استعمال کیا۔ آج بھی امریکی فوجی اہلکاروں اور ہوائی جہازوں کی بڑی تعداد اس اڈے پر موجود ہے۔

[ترمیم] مشہور شخصیات

جیکب آباد سیاسی حوالے سے سندھ میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والی کئی سیاسی شخصیات اعلی سرکاری عہدوں پر فائز ہوئیں جن میں سے اہم درج ذیل ہیں:

[ترمیم] متعلقہ مضامین

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں