جے للتا
ہندوستانی سیاستدان۔ مکمل نام جے رام جے للتا۔ انّا درمک منّز کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی صدر۔چوبیس فروری 1948کو پیدا ہونے والی جے للِتا کا بچپن ان کے والد کے انتقال کے بعد مشکلوں میں گزرا۔ سیاست میں آنے سے قبل انہوں نے فلموں میں کام کیا۔ 1982میں تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم جی راما چندرن انہیں سیاست میں لے آئے۔ وہ ان کے ساتھ کئی فلموں میں ہیرو رہ چکے تھے۔ پہلی بار 1984 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئیں اور1988 میں پارٹی کی صدر بنیں۔ سن 1991میں ریاست کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعلی بنیں۔ 1996 میں ڈی ایم کے سے بری طرح ہار گئیں۔ پھر 2001 کے انتخابات میں اکثریت ملی اور وہ دوسری بار وزیر اعلی بنیں۔ بدعنوانی کے معاملوں میں انہیں چند ماہ کے لیے وزیر اعلی کا عہدہ چھوڑنا پڑا۔ 2002 میں وزیر اعلی بنیں۔ 2006 کےصوبائی انتخابات میں ان کا پارٹی کو شکست ہوئی۔ آج کل تامل ناڈو کی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں۔