جے پرکاش نرائن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پیدائش: 1902ء

انتقال: 1979ء

بھارتی سیاستدان ۔ پٹنہ صوبہ بہار میں پیدا ہوئے۔ وس کونسن یونیورسٹی امریکا سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری لی۔ 1929ء میں وطن واپس آئے اور آزادی کی تحریکوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ شروع میں مارکسی نظریات کے حامی تھے۔ اور گاندھی جی کے فلسفہ عدم تشدد کے سخت مخالف ۔ لیکن مسٹر نہرو کی ترغیب پر کانگرس میں شامل ہوگئے۔اور 1936ء میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔ متعدد بار قید وبند کی صعوبتیں جھلیں۔ 1948ء میں کانگریس سے مستعفی ہوگئے اور انڈین سوشلسٹ پارٹی کی تشکیل کی۔ جس کے وہ بانی سیکرٹری منتخب ہوئے۔ سوشلسٹ پارٹی پھوٹ کا شکار ہوئی تو بد دل ہو کر آچاریہ دونوبا بھاوے کی بھودان تحریک میں شامل ہوگئے اور 1957ء میں عملی سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی۔ 1974ء میں دوبارہ سیاست میں داخل ہوئے اور مسز اندرا گاندھی کے خلاف متحد سیاسی محاذ ’’ جنتا پارٹی‘‘ کی قیادت کی۔ مارچ 1977ء کے انتخابات میں مسز گاندھی کی کانگرس کی شکست کا سب سے بڑا سبب مسٹر نرائن کی شخصیت تھی۔