حبیب بینک پلازہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حبیب بینک پلازہ
عمومی معلومات
قسمبینک
اونچائی
چھت101 میٹر (331 فٹ)[1][بہتر ماخذ درکار]
تکنیکی تفصیلات
منزلوں کی تعداد22[1]
ڈیزائن اور تعمیر
معمارلیو الے. ڈلی

حبیب بینک پلازہ پاکستان کے شہر کراچی میں قائم ایک بلند عمارت ہے۔[2] یہ 1963ء میں اپنی تعمیر کے وقت ایشیا کی بلند ترین عمارت تھی،[3] 1963ء سے 2003ء تک پاکستان کی بلند ترین عمارت کا درجہ حاصل رہا۔ یہ حبیب بینک کا صدر دفتر ہے۔ یہ 4 دہائیوں تک پاکستان کی بلند ترین عمارت رہی اور 2005ء میں ایم سی بی ٹاور نے اس کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔[4] اس وقت یہ ایم سی بی ٹاور کے بعد ملک کی دوسری بلند ترین عمارت ہے۔ شہری حکومت نے عمارت کو 40 منزلوں تک کی اجازت دے رکھی ہے۔ اس کے ماہر تعمیرات لیو اے ڈيلی تھے جبکہ تعمیراتی کام ایس محبوب اینڈ کمپنی نے انجام دیا۔

22 منزلہ حبیب بینک پلازہ 1963ء میں مکمل ہوا۔ اس کی کل بلندی محاس سمیت 101 میٹر اور چھت تک 95.5 میٹر ہے۔

یہ عمارت "پاکستان کی وال اسٹریٹ " آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم ہے۔

حبیب بینک پلازہ میں رویت ہلال کمیٹی کا دفتر بھی واقع ہے اور ہر ماہ اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے تقریب اس کی چھت پر منعقد ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Karachi Skyscraper Diagram - SkyscraperPage.com
  2. Google maps۔ "Address of Habib Bank Plaza"۔ Google maps۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2013 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 23 جولا‎ئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2016 
  4. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 03 مارچ 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2016 

بیرونی روابط[ترمیم]