حرم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حرم اور احترام ایک مادہ سے ہیں حرم اور حرام وہ جگہ یا چیز ہے جس کی عزت یا حرمت کی جائے۔ مکہ معظمہ یا مدینہ منورہ کے شہروں کو الحرمین الشریفین کہتے ہیں۔ کیونکہ اول الذکر میں خانہ کعبہ ہے اور آخر الذکر میں پیغمبر اسلام محمد بن عبد اللہ کا روضہ اطہر ہے۔ بیت المقدس کی مسجد اقصی کا شمار بھی حرم میں ہوتا ہے۔ بادشاہی محلات کے زنانہ حصہ کو بھی حرم کہا جاتا ہے۔ بادشاہ یا سردار کی بیوی یا بیویوں کو بھی یہی لقب دیا گیا ہے کیونکہ وہ ایسے علاقے میں رہتی تھیں جسے قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اور وہاں کسی غیر کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔
اہل تشیع حضرات اپنے چودہ معصومین کے مزارات کو بھی حرم کہتے ہیں۔ مسجد نبوی میں واقع حرم نبوی اس سلسلے کی پہلی لڑی ہے۔ اس کے علاوہ خاندان عصمت کے خاص ہستیوں کے مزارات بھی حرم کہلاتے ہیں۔