حسنی مبارک
| حسنی مبارک | |
2009ء میں لی گئی ایک تصویر |
|
|
مصر کے چوتھے صدر
|
|
|---|---|
| در منصب 14 اکتوبر 1981ء – 11 فروری 2011ء |
|
| وزیرِ اعظم | احمد فواد محی الدین کمال حسن علی علی محمود لطفی عاطف صدقی کمال غنزوری عاطف عبید احمد نزیف احمد شفیق |
| نائب صدر | عمر سلیمان |
| پیشرو | صوفی ابو طالب (نگران) |
| جانشین | محمد حسین طنطاوی (نگران)[b] |
|
مصر کے پچاسویں وزیر اعظم
|
|
| در منصب 7 اکتوبر 1981ء – 2 جنوری 1982ء |
|
| صدر | صوفی ابو طالب (نگران) |
| پیشرو | انور السادات |
| جانشین | احمد فواد محی الدین |
|
مصر کے پندرہویں نائب صدر
|
|
| در منصب 16 اپریل 1975ء – 14 اکتوبر 1981ء |
|
| صدر | انور السادات |
| پیشرو | حسین الشافی |
| جانشین | عمر سلیمان[a] |
|
|
|
| پیدائش | 4 مئی 1928 کفر المسیلحا, مصر |
| پیدائشی نام | محمد حسنی سید مبارک |
| سیاسی جماعت | نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (مصر) |
| ازواج | سوزان مبارک |
| بچے | علاء مبارک جمال مبارک |
| مادر علمی | Egyptian Military Academy Soviet military academies]] |
| مذہب | اہل سنت[حوالہ درکار] |
| دستخط | |
| فوجی خدمات | |
| وفاداری | مصر |
| نوکری/شاخ | مصری فضائیہ |
| عہدہ | امیرسالار فضائیہ(ائیر چیف مارشل) |
| a. ^ 14 اکتوبر 1981 سے 29 جنوری 2011 تک دفتر خالی رہا ^ بطور چئیر مین |
|
حسنی مبارک مشرق وسطی کے ملک مصر کے سابق صدر ہیں۔
فہرست |
ابتدائی زندگی [ترمیم]
1928ء میں قاہرہ کے نزدیک مینوفیہ کے صوبے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے قاہرہ کی امریکی یورنیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والی خاتون سوزین سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے جمال اور علاء ہیں۔ انہوں نے ایک نہایت مشکل دور میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔ اور اس اعلیٰ عہدے تک پہنچے ۔ انھوں نے تباہ حال مصری فضائیہ کی ازسر نو تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
صدارت [ترمیم]
بظاہر ایک بے ضرر شخصیت ہونے کی وجہ سے اس وقت کے صدر نے انہیں اپنا نائب مقرر کیا۔ صدر سادات کو اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے قاہرہ میں ایک فوجی پریڈ کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جس کے بعد اکتوبر سن انیس سو اکیاسی میں محمد حسنی سید مبارک منصب صدارت پر فائز ہوئے۔ صدر انوار السادات کے قتل کے وقت نائب صدر کے عہدے پر فائز حسنی مبارک کے بارے میں بہت کم لوگوں کو یہ توقع تھی کہ وہ اتنے لمبے تک برسرِ اقتدار رہیں گے۔ لیکن انہوں نے صدر سادات کے قتل کی وجہ بننے والے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے استعمال کیا۔ یوں وہ مغربی طاقتوں کے منظور نظر بن کر مصر کے عنان بادشاہ بن گئے۔ انہوں نے اپنے پورے عرصۂ اقتدار میں ملک میں ہنگامی حالت کے سہارے حکومت کی جس کے تحت شہری آزادیاں سلب کرلی گئیں اور فوج اور سیکیورٹی اداروں کو وسیع اختیارات حاصل رہے۔حکومت کا اصرار تھا کہ شدت پسنداسلامی گروپوں کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے یہ قوانین ضروری ہے تاکہ مصر میں سیاحت کی انتہائی اہم صنعت کو بچایا جاسکے۔
زوال [ترمیم]
صدر مبارک کے دوراقتدار میں ملک میں بظاہر استحکام رہا اور معاشی خوشحالی آئی اور شاید اسی وجہ سے مصریوں نے ان کے بلاشرکت غیرے اقتدار کو قبول کیا۔مگراندرون ملک بڑھتی ہوئی بے چینی، علاقائی سیاست میں ان کی گھٹتی ہوئی اہمیت اور بگڑتی صحت کے ساتھ ساتھ ان کے بعد جانشینی کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات نے مصری عوام میں مختلف شبہات کو جنم دیا۔ تیونس میں انقلاب کے بعد جنوری 2011 میں مصری عوام میں بیداری کی ایک لہر نے جنم لیا۔ اور عوام حسنی مبارک کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ قاہرہ کا تحریر سکوائر جمہوریت پسند لوگوں کا ٹھکانہ بن گیا۔ صدر کی جانب سے عوام کو خوش کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ۔ لیکن ان کے ان اقدامات کا کوئی اثر نہ ہوا۔ آخر کار 10 فروری کو انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ لیکن عوام نے ان کے اس اقدام کا بھی خیر مقدم نہیں کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صدر حسنی مبارک اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں۔
سبکدوشی [ترمیم]
بالآخر مصری عوام کے 18 روزہ احتجاج کے بعد 11 فروری 2011ء کو مصری نائب صدر عمر سلیمان نے ان کے صدارتی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
حوالہ جات [ترمیم]
بیرونی روابط [ترمیم]
| ویکیمیڈیا العام میں حسنی مبارک سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
| وکی اقتباسات میں حسنی مبارک سے متعلق اقتباسات موجود ہیں: |
- President Mubarak قومی مصری موقع پر تفاصیل
- Air Marshal Hosni Mubarak قومی مصری فضائیہ کے موقع پر تعارف
- جالبینی تحریکاتی معطیات (IMDb) پر حسنی مبارک
- شاہ فاروق سے حسنی مبارک تک
| فوجی دفاتر | ||
|---|---|---|
| پیشرو علی مصطفٰی بغدادی |
کمانڈر مصری فضائیہ 1972–1975 |
جانشین محمود شاکر |
| سیاسی دفاتر | ||
| پیشرو حسین الشافی |
مصری نائب صدر 1975–1981 |
خالی
عہدے پر اگلی شخصیت
عمر سلیمان |
| پیشرو انور السادات |
مصری وزیراعظم 1981–1982 |
جانشین احمد فواد محی الدین |
| پیشرو صوفی ابوطالب نگران |
صدر مصر 1981–2011 |
جانشین محمد حسین طنطاوی نگران بطور چئرمین "مصری مسلح افواج"]] |
| سیاسی جماعتوں کے عہدے | ||
| پیشرو انور السادات |
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (مصر) 1982–2011 |
جانشین احمد شفیق |
| سفارتی عہدے | ||
| پیشرو موسٰی تراورے |
چئرمین افریقی اتحاد 1989–1990 |
جانشین یووری مسوینی |
| پیشرو عبدو دیوف |
چئرمین تنظیم افریقی اتحاد 1993–1994 |
جانشین زین العابدین بن علی |
| پیشرو راول کاسٹرو |
تحریک غیر متعہد 2009–2011 |
جانشین محمد حسین طنطاوی |
| ویکیمیڈیا العام میں حسنی مبارک سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |