مسجد حسن ثانی
مسجد حسن ثانی، کاسابلانکا
| مسجد حسن ثانی | |
|---|---|
|
|
|
| بنیادی معلومات | |
| محل وقوع | |
| جغرافیائی متناسقات | 33°36′31″N 7°37′57″W / 33.608508°N 7.63258°Wمتناسقات: 33°36′31″N 7°37′57″W / 33.608508°N 7.63258°W |
| الحاق | اسلام |
| علاقہ | عظیم کاسابلانکا |
| ریاست | کاسابلانکا |
| اقلیم | کاسابلانکا-انفا |
| ضلع | کاسابلانکا |
| بلدیہ | کاسابلانکا |
| تاریخ وقف | 1993 |
| مذہبی یا تنظیمی حالت | زیر استعمال |
| موجودہ حالت | فعال |
| قیادت | شاہ حسن ثانی |
| معماری اوصاف | |
| معمار | مائیکل پنسو (فرانس) |
| معماری قسم | مسجد |
| معماری طرز | عرب-اندلسی، مراکشی معماری |
| جنرل ٹھیکیدار | بوئگس |
| سنگِ بنیاد | 12 جولائی 1986 |
| تکمیل | 30 اگست 1993 |
| تعمیری لاگت | 400–700 ملین امریکی ڈالر |
| تفصیلات | |
| گنجائش | 105,000 (25,000 اندورنی، مزید 80,000 مسجد کے میدانوں میں) |
| گنبد | One |
| مینار | ایک |
| بلندی مینار | 210 میٹر (690 فٹ) |
| معماری مواد | سیڈار وسطی اطلس سے پتھر اغادیر سے گرینائٹ تفراؤٹے سے[1] |
منفرد طرز تعمیر کی حامل مسجد حسن الثانی مراکش کے شہر کاسابلانکا میں واقع ہے۔ اس مسجد کا ڈیزائن فرانسیسی ماہر تعمیرات مائیکل پنیسو نے تیار کیا۔ اس نے مسجد کے ڈیزائن کی تیاری میں اسلامی فن تعمیر سے مدد لی۔ مسجد میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔
یہ مسجد الحرام کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ اس کی تعمیر پر 80 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔ اس مسجد کا مینار دنیا کا سب سے بلند مینار ہے جس کی بلندی 210 میٹر(689 فٹ) ہے۔ اس مسجد کی تعمیر اس طرح کی گئی ہے کہ اس کا نصف حصہ سمندر سے حاصل کی گئی زمین پر اور نصف حصہ بحر اوقیانوس کی سطح پر ہے۔ اس کے فرش کا ایک حصہ شیشے کا ہے جہاں سے سمندر کا پانی دکھائی دیتا ہے۔
اسلامی فن تعمیر کے ساتھ ساتھ یہ مسجد کئی جدید سہولیات سے بھی مزین ہے جن میں زلزلے سے محفوظ ہونا، سردیوں میں فرش کا گرم ہونا، برقی دروازے اور ضرورت کے مطابق کھولنے یا بند کرنے کے قابل چھت شامل ہیں۔
اس کا طرز تعمیر اسپین میں قائم الحمرا اور مسجد قرطبہ سے ملتا جلتا لگتا ہے۔ مسجد کے مینار سے سبز رنگ کی شعاع کا اخراج ہوتا ہے اور یہ شعاع نہایت دور سے دیکھی جا سکتی ہے اور اس سے شہر کے رہنے والوں کو قبلے کی سمت کا اندازہ ہوتا ہے۔
مسجد کے تعمیراتی کام کا آغاز 12 جولائی 1986ء کو کیا گیا اور افتتاح سابق شاہِ مراکش حسن ثانی کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر 1989ء میں کیا جانا تھا لیکن مسجد کے تعمیراتی کام میں تاخیر کے باعث اس کا افتتاح 30 اگست 1993ء کو ہوا۔ مسجد کی تعمیر میں مراکش بھر کے 6 ہزار ماہرین نے 5 سال تک محنت کی۔
بیرونی روابط [ترمیم]
- حسن ثانی مسجد Sacred Destinations کی ویب سائٹ پر مضمون، تصاویر و نقشہ جات کے ساتھ
- ^ پال کلیمر (1 فروری 2009). مراکش. LP. pp. 105–. ISBN 978-1-74104-971-8. http://books.google.com/books?id=Kkl5d8NRCOEC&pg=PA105. Retrieved 3 اکتوبر 2012.