حشاشین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
حشاشین کے ہاتھوں نظام الملک طوسی کا قتل

حشاشین (Assassins) (عربی: حشاشين یا باطنیان) [1] ایک دہشت پسند اور خفیہ جماعت جماعت تھی جس کی بنیاد اسماعیلی فرقے کے حسن بن صباح نے رکھی۔ اور انکا مرکز الموت میں قلعہ الموت تھا۔ اس جماعت کا خاتمہ ہلاکو خان کے ہاتھوں ہوا۔ جس نے قلعہ الموت کو فتح کرکے حسن بن صباح کے آخری جانشین رکن الدین کو گرفتار کرلیا اور ہزاروں فدائیوں کو بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا۔

ابتدا[ترمیم]

حشاشین کی ابتدا کے 1080 کے لگ بگ شواہد ملتے ہیں۔ حشاشین کے ماخذ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ایک دشوار کا ہے کیونکہ زیادہ تر معلعمات ان کے مخالفین کے حوالے سے ہیں۔ اور 1256 میں ہلاکو خان کے ہاتھوں قلعہ الموت کی فتح کے وقت اس تنظیم کے بارے میں معلعمات بھی ضائع ہو گئیں۔ البتہ حسن بن صباح کے اس تنظیم کے بانی ہونے کے بارے میں شواہد ہیں۔

حسن بن صباح کی تنظیم میں درجہ بندیاں تھیں۔ اور اس کے ادبی کارکنان جن کو مہلک قاتلوں کی حیثیت سے تربیت دی جاتی تھی انہیں فدائی کہا جاتا تھا جو کہ حشاشین کے نام سے مشہور تھے۔ یہی لفظ حشاشین انگریزی لفظ (Assassins) کی بنیاد ہے۔ [2]

تمظییم کے حشاشین نام کی وجہ یہ تھی کہ حسن بن صباح اپنے فدائیوں کو حشیش پلا کر انھیں فردوس کی سیر کراتا تھا۔ جو اس نے قلعہ الموت میں بنائی تھی۔ اور اس کے بعد ان فدائیوں سے مخالفیں کو قتل کرایا جاتا تھا۔

الموت کے اسماعیلی حکمران[ترمیم]

  • حسن بن صباح - (1090–1124)
  • کیا بزرگ امید - (‎(1124–1138
  • محمد بزرگ امید - (‎(1138–1162
  • امام حسن علی ذکره السلام - (1162–1166)
  • امام نور الدین محمد - (1166–1210)
  • امام جلال الدین حسن - (1210–1221)
  • امام علاء الدین محمد - (1221–1255)
  • امام رکن الدین خورشاه - (1255–1256)

مقبول ثقافت میں[ترمیم]

اییسن کئی ویڈیو گیمز کے کردار ہیں۔ جبکہ اییسنز کریڈ (Assassin's Creed) ایک مقبول ویڈیو گیم ہے جس کا مرکزی کردار الطائر ابن لااحد ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ "hashish - definition of hashish by the Free Online Dictionary, Thesaurus and Encyclopedia". Thefreedictionary.com. http://www.thefreedictionary.com/hashish. Retrieved 2013-04-11.
  2. ^ Nowell, Charles E. (1947). "The Old Man of the Mountain". Speculum 22 (4).