حضرت آمنہ بنت وھب
وکیپیڈیا سے
حضرت آمنہ بنت وھب (عربی میں آمنة بنت وهب ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی والدہ محترمہ کا نام ہے۔ آپ کا تعلق قبیلہ بنو زھرۃ سے تھا جو قریش ہی کا ایک ذیلی قبیلہ تھا۔ آپ کا سلسلہ نسب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جدِ امجد عبد مناف بن قصی سے ملتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے والد عبداللہ بن عبدالمطلب شادی کے کچھ عرصہ بعد حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پیدائش سے تقریباً چھ ماہ پہلے وفات پا گئے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت آمنہ کے زیرِ پرورش رہے۔ حضرت آمنہ مکہ اور یثرب (مدینہ) کے درمیان ایک سفر کے دوران ابواء کے مقام پر وفات پا گئیں۔ یہ 577ء تھا اور حضرت آمنہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یثرب (مدینہ) لے جا رہی تھیں تاکہ وہ اپنے ماموں سے ملیں اور اپنے والد عبداللہ بن عبدالمطلب کی قبر کی زیارت بھی کریں۔
آپ اپنے قبیلہ میں سیرت النساء کے نام سے مشہور تھیں۔[1]
[ترمیم] مآخذ
- ^ البدایۃ والنہایۃ از ابن کثیر جلد دوم۔ اردو ترجمہ شائع کردہ از نفیس اکیڈمی کراچی۔ صفحہ 156