عزیر علیہ السلام
| مقالہ بہ سلسلۂ مضامین اسلام |
| رسول اور نبی |
|
آدم علیہ السلام · ادریس علیہ السلام · نوح علیہ السلام · ھود علیہ السلام · صالح علیہ السلام · ابراہیم علیہ السلام · لوط علیہ السلام · اسماعیل علیہ السلام · اسحاق علیہ السلام · یعقوب علیہ السلام · یوسف علیہ السلام · ایوب علیہ السلام · شعيب علیہ السلام · موسیٰ علیہ السلام · ہارون علیہ السلام · ذو الکفل علیہ السلام · داؤد علیہ السلام · سليمان علیہ السلام · الیاس علیہ السلام · الیسع علیہ السلام · یونس علیہ السلام · زکریا علیہ السلام · یحییٰ علیہ السلام · عیسیٰ علیہ السلام · محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم |
حضرت عزیر علیہ السلام ۔ بنی اسرائیل کے ایک نبی کا نام ہے۔
قرآن کریم میں ان کا ذکر اس طرح ملتا ہے ۔
وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرٌ ابْنُ اللّهِ وَقَالَتِ النَّصَارَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللّهِ ذَلِكَ قَوْلُهُم بِأَفْوَاهِهِمْ يُضَاهِؤُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَبْلُ قَاتَلَهُمُ اللّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَO
اور یہود نے کہا: عزیر (علیہ السلام) اللہ کے بیٹے ہیں اور نصارٰی نے کہا: مسیح (علیہ السلام) اللہ کے بیٹے ہیں۔ یہ ان کا (لغو) قول ہے جو اپنے مونہہ سے نکالتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے قول سے مشابہت (اختیار) کرتے ہیں جو (ان سے) پہلے کفر کر چکے ہیں، اللہ انہیں ہلاک کرے یہ کہاں بہکے پھرتے ہیںo (التَّوْبَة ، 9 : 30) (ترجمہ عرفان القرآن) حضرت عزیر علیہ السلام بنی اسرائیل کے جلیل القدر پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر ہیں، آپ حضرت ہارون علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ آپ کا زمانہ بنی اسرائیل کی قیدِ بابل سے رہائی کے بعد کا یعنی چھٹی صدی عیسوی کا زمانہ ہے۔