حفیظ تائب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

فہرست

تعارف [ترمیم]

مشہور نعت گو شاعر ، مجدد نعت حفیظ تائب 14 فروری 1931 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا آبائی وطن احمد نگر ضلع گوجرانوالا ہے۔ آپ کا اصل نام عبدالحفیظ ہے۔1974 میں آپ نے جامعہ پنجاب سے ایم اے پنجابی کیا اور 1976 تا 1993 پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج میں تدریس کرتے رہے۔ ان کا شمار پاکستان میں نعت گوئی کو فروغ دینے والے بانی شعراء میں ہوتا ہے۔ انہیں نعت کے ایک اعلیٰ پایہ کے محقق اور تنقید نگار کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ فروغ نعت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا اس کے علاوہ انہیں نقوش ایوارڈ ، آدم جی ایوارڈ، ہمدرد فاؤنڈیشن ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی میں بھی بطور پروفیسر خدمات انجام دیتے رہے۔ کینسر کی عارضے کی وجہ سے لاہور میں انتقال ہوا۔

تصانیف [ترمیم]

آپ کی تصنیف کردہ کتب کی فہرست

صلو علیہ و آلہ ، اردو مجموعہ نعت [ترمیم]

صلو علیہ وآلہ 1978 میں شائع ہوئی اور اس کو آدم جی ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کا تجزیہ ڈاکٹر سید عبداللہ ، مقدمہ ڈاکٹر غلام مصطفی خاں اور فلیپ احسان دانش ، احمد ندیم قاسمی ، ڈاکٹر وحید قریشی ، مولانا محمد بخش مسلم ، سید نذیر نیازی ، میرزا ادیب ، حافظ محمد افضل فقیر ، حافظ مظہر الدین مظہر اور حافظ لدھیانوی نے لکھا ہے۔

سک متراں دی ، پنجابی مجموعہ نعت [ترمیم]

سک متراں دی ، 1978 میں شائع ہوئی اور اسے پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ دیا گیا۔

وسلموا تسلیما ، پنجابی مجموعہ نعت [ترمیم]

وسلموا تسلیما 1990 میں طبع ہوئی اور اس کتاب کو تصنیف کرنے پر وزارت مذہبی امور پاکستان کی طرف حفیظ تائب کو صدراتی ایوارڈ دیا گیا۔

وہی یسیں وہی طہ ، اردو مجموعہ نعت [ترمیم]

مناقب ، اردو مجموعہ منقبت [ترمیم]

لیکھ ، (پنجابی حمد ، نعت،غزل اور گیت پر مشتمل) [ترمیم]

کوثریہ ، اردو مجموعہ نعت [ترمیم]

نسیب ، اردو مجموعہ غزل [ترمیم]

تعبیر ، اردو قومی و ملی منظومات [ترمیم]

تحقیق و تدوین و تنقید [ترمیم]