حق نواز جھنگوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

1952 میں چاہ کچھی والا، موضع چیلہ، تھانہ مسن، ضلع جھنگ میں ولی محمد کے گھر پیدا ہوئے.پرائمری تک تعلیم حاصل کی.اس کے بعد اسی محلہ کے ایک مدرسے میں اپنے ماموں حافظ جان محمد سے عرصہ دو سال میں قرآن مجید حفظ کیا. علم قرات شیخاں والی مسجد خانیوال سے حاصل کیا.بعد ازاں آپ نے کبیر والا کےمعروف دارالعلوم سے تفسیر ، حدیث، فقہ ، ادب ، تاریخ منطق ، فلسفہ ،صرف ونحو کے علوم میں مہارت حاصل کی.دورہ حدیث جامعہ خیرالمدارس ملتان سےکیا.آپ کی شادی آپ کے ننھیالی رشتہ داروں میں ہوئی .. 6 ستمبر 1986 کو آپ نے انجمن سپاہ صحابہ کی بنیاد رکھی.جس کے ابتدائی اراکین کی تعداد 29 تھی.یہ جماعت پہلے صرف جھنگ سطح تھی مگر اب ملک گیر جماعت بن چکی ہے.

22 فروری 1990 کی ایک سرد شام آپ کی آخری شام ثابت ہوئی جب آپ ایک قاتلانہ حملے میں داعی اجل کو خیرباد کہہ گئے.آپ کی نماز جنازہ بروز جمعہ المبارک 23 فروری 1990 بعد نماز عصر جھنگ صدر کے جنوب مشرق میں واقع گورمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کے وسیع وعریض میدان میں شیخ الاسلام حضرت مولانا عبداللہ درخواستی نے پڑھائی۔ آپ کو جامعہ محمودیہ جھنگ میں سپردخاک کیا گیا. آپ نےپسماندہ گان میں ایک بیوہ اور تین صاحبزادے اظہارالحق، حسنین معاویہ، مسرور نواز چھوڑے