حوامہ
وکیپیڈیا سے
لفظ جہاز کے دیگر استعمالات کیلئے دیکھئے: جہاز (ضد ابہام)
حوامہ یا منڈلاتا جہاز (hovercraft)، ایک ایسا جہاز جو کسی بھی ہموار سطح پر سفر کرنے کیلئے تیار کیا جاتا ہے. یہ جہاز اعلیٰ دباؤ، آہستہ چلنے والی اور نیچے کی طرف سطح کے خلاف مقذوف (ejected) ہوا کے مسند (cushion) سے سہارا شدہ (supported) ہوتا ہے اور اِسی لئے اِس کو ہوامسند ناقل بھی کہا جاتا ہے.
فہرست |
[ترمیم] تسمیات
حوامہ کا لفظ ، حام سے بنا ہے جسکے معنی ہیں ہوا میں معلّق ہونا یا منڈلانا.
[ترمیم] تعارف
ہوورکرافٹ مثالی قسم کی کشتی ہیں کیونکہ یہ پانی سے نکل کر براہ راست خشکی پہ بھی حرکت کرسکتے ہیں۔ ایک ہوورکرافٹ کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جو کسی بھی بحری جہاز سے زیادہ ہے۔ البتہ ہوورکرافٹ طوفانی موسم میں توازن کھو بیٹھتا ہے۔ چنانچہ یہ پرسکون پانیوں کی سواری ہے۔
[ترمیم] حوامات کیسے حرکت کرتے ہیں
یہ پہیّوں کی بجائے ہوا سے بھرے تھیلے پر نصب ہوتی ہے جو ربڑ سے بنا ہوتا ہے۔ اور ڈیڑھ میٹر تک ہوتا ہے۔ ہوورکرافٹ اسی کشن کی مدد سے چلتا ہے۔ یہ کشن، تھیلا یا گدا رگڑ یعنی فرکشن کو کم کرتا ہے۔ اسکی گہرائی اڑھائی میٹر تک ہوتی ہے۔ اس تھیلے میں طاقتور پنکھوں سے ہوا بھری جاتی ہے جو ربڑ سکرٹ کے اندر دیواروں کے ساتھ لگے ہوتے ہیں اور ہوا کو نیچے کی طرف دھکیلتے ہیں۔ عرشے پر لگے چپو یا پراپلر ہوورکرافٹ کو آگے کی طرف دھکیلتے ہیں۔ ایک گیس ٹربائن انجن پنکھوں اور پراپلرز کو مطلوبہ توانائی مہیا کرتا ہے۔