حول (طب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(حول سے رجوع مکرر)
اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، حول (ضدابہام)۔
حول (طب)
تخصصطب العین, Strabology تعديل على ويكي بيانات

حول (strabismus) سے مراد علم طب (بطور خاص طب العین) میں ایک fffffffffffffایسی حالت کی ہوتی ہے جس میں دونوں آنکھوں کی نظر کا خط (یا سمت) فطری انداز میں کسی ایک مقام پر مرکوز نہ ہو سکے[1]؛ یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ حول کی صورت میں دونوں میں سے ایک آنکھ اس شے یا چیز کی جانب رجوع نہیں کر پاتی (یا اس جانب نہیں دیکھتی) جس کا مشاہدہ مقصود ہو۔ اسے عام الفاظ میں بھینگا پن بھی کہا جاتا ہے اور انگریزی میں squint بھی کہتے ہیں۔ اس کیفیت کی متعدد اقسام ہوتی ہیں جن کو مطبی طور پر آنکھ کی منحرف ہونے والی سمت کے لحاظ سے شناخت کیا جاتا ہے۔ حول کا لفظ، اردو میں عربی زبان سے آیا ہے اور اسے عربی قواعد کے مطابق ہی طویل مرکب کی صورت میں حول العین بھی لکھا جاتا ہے۔[2]

امراضیاتی نوعیت[ترمیم]

حول کی کیفیت بچوں میں چھہ ماہ کی عمر تک موجود ہو سکتی ہے لیکن اس سے زیادہ عرصے برقرار رہنے والے حول کو امراضیاتی حالت میں شمار کیا جاتا ہے[1]۔ حول کی حالت کا شکار آنکھیں بعض اوقات جامد (ٹکٹکی باندھی ہوئی) محسوس ہوتی ہیں اور اس کی وجہ آنکھوں کے عضلات میں پیدا ہونے والا وہ تناؤ ہوتا ہے جو ان کو اس حالت پر برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے کہ جہاں روشنی سے شبکیہ پر بننے والا عکس، بقعہ (macula) پر لیا جاسکے جہاں تکونی خلیات (cone cells) بکثرت پائے جاتے ہیں۔ بعض اوقات آنکھیں جمی ہوئی ہونے کی بجائے مستقل متحرک (تھرک کی حالت میں بھی) نظر آتی ہیں اور ایسا اس وقت ہو سکتا کہ جب دونوں میں سے کوئی ایک آنکھ بینائی میں کمزور ہو یعنی ایسی صورت میں آنکھیں خود کو ایک مستقل حالت پر رکھ کر عکس کو بقعہ پر لینے کی کوشش نہیں کر رہی ہوتیں۔

علامات[ترمیم]

  • دونوں آنکھوں میں لاترصیف (misalignment) کی کیفیت پائی جاتی ہو
  • دونوں آنکھیں حرکت کے وقت شانہ بشانہ نا ہوں
  • آنکھوں کے جھپکنے میں تواتر عام تعدد سے زیادہ ہو سکتا ہے
  • اشیاء کو درست دیکھنے کی خاطر محض آنکھ کی بجائے مکمل سر کو حرکت دینا
  • متاثرہ شخص دہری بصارت (double vision) کی کیفیت بتاتا ہو
  • کسی ایک یا دونوں آنکھوں میں ضعف البصر کی کیفیت پائی جاتی ہو

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ایک آن لائن طبی لغت میں strabismus کا بیان
  2. ایک آن لائن اردو لغت میں لفظ حول کا اندراج