حویلیاں ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حویلیاں ریلوے اسٹیشن
Havelian Railway Station
محل وقوعحویلیاں
متناسقاتصفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔34°03′08″N 73°09′29″E / 34.0522°N 73.1580°E / 34.0522; 73.1580
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)ٹیکسلا-خنجراب ریلوے لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈHVN
تاریخ
سابقہ نامحویلیاں اینڈ آؤٹ ایجنسی ریلوے اسٹیشن
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
بلڈھیر ٹیکسلا-خنجراب لائن ٹرمینس
Map

حویلیاں ریلوے اسٹیشن ، حویلیاں، ضلع ایبٹ آباد، خیبرپختونخوا، پاکستان میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

1918ء میں تعمیر ہونے والا یہ اسٹیشن پاکستان کا دوسرا بلند ترین اور پہاڑی سلسلہ کی طرف سے آخری ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ اسٹیشن ہزارہ ڈویژن کا آخری اسٹیشن ہے۔ جب ایبٹ آباد کے مشہور پہاڑ سربن کا سروے کیا گیا تو اس میں پانی کی موجودگی بہت زیادہ تھی اس لیے ریلوے لائن کو حویلیاں تک محدود کر دیا گیا کیونکہ آگے ٹنل بنانا ممکن نہیں تھا۔ یہ اسٹیشن ایبٹ آباد سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پہ واقع ہے۔ یہ چھوٹا سا مگر بہت خوبصورت ریلوے اسٹیشن ہے۔

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔ پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق حویلیاں ریلوے اسٹیشن کا کوڈ HVN ہے۔

تصاویر[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]