حویلی لکھا
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حویلی لکھا، صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے۔ یہ لاہور سے جنوب کی طرف 120 کلومیٹر دور واقع ہے۔ 1998 کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 51،741 تھی۔ یہ ضلع اوکاڑہ میں واقع ہے۔حویلی لکھا دریائے ستلج پہ واقع (مشہور ہیڈ) ہیڈ سلیمانکی (Sulemanki Head Works) سے دس 10 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہاں کا تفریحی مقام بھی ہیڈ سلیمانکی اور اس کے ساتھ واقع انڈیا کا بارڈر ہے۔ یہ نہایت پر امن اور صاف ستھرا شہر ہے۔
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔