خان درسگاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

خان اکادمی غیر منافع تعلیمی ادارہ ہے جسے سلمان خان نے تخلیق کیا اور اس کی نشو نماء کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد اعلی درجہ کی تعلیم "کسی کو بھی، کہیں بھی،" مفت فراہم کرنا ہے۔ یہ درسگاہ 3400 سے زائد منظرہ کا مجموعہ یو ٹیوب پر روئے خط فراہم کرتی ہے جسے چار لاکھ لوگوں نے 20 کروڑ دفعہ دیکھا ہے [1] جو ریاضی، سائنس، تاریخ، اقتصادیات اور دیگر بہت سارے موضوعات پر ہیں۔[2]


تاریخ اور خلاصہ[ترمیم]

سلمان خان بنگالی امریکی ہے جو نئے اورلینز میں پیدا ہوا۔ اسکے والد کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع "بوری سال" سے تھا جبکہ ماں کلکتہ کی تھی۔ اس کے والدین نے پاکستان سے امریکہ ہجرت کی(حوالہ درکار)۔ سلمان خان اعلی تعلیم میں تین سندیں حاصل کی ہوئی ہیں۔ درسگاہ کا خیال و آغاز 2004ء میں سلمان کا اپنی بھتیجی کو روئے خط ریاضی اتالیقی کرنے سے ہوا۔ یہ سلسلہ پھر دوسرے اقارب تک پھیلا جس سے سلمان کو ان اتالیقی اسباق کو منظرہ کی صورت روئے خط عام پیش کرنے کا خیال پیدا ہوا، اور اس طرح خان اکادمی کے موقع کا آغاز ہوا۔

2010ء میں مائیکورسافٹ کے بانی بل گیٹس نے سلمان کی انقلابی تعلیمی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔[3] ستمبر 2010ء میں گوگل کی جانب سے درسگاہ کو ترقی دینے کے لیے دو ملین ڈالر کا اعلان کیا گیا۔[4]

  1. ^ Spencer Michels (February 22, 2010). "Khan Academy: How to Calculate the Unemployment Rate". www.pbs.org. Public Broadcasting Service. http://www.pbs.org/newshour/rundown/2010/02/khan-academy-how-to-calculate-the-unemployment-rate.html. Retrieved February 22, 2010. 
  2. ^ "Khanacademy official website". http://www.khanacademy.org/. Retrieved 2009-12-23. 
  3. ^ سی این این، 24 اگست 2010ء، "Bill Gates' favorite teacher"
  4. ^ 24 ستمبر 2010ء، "گوگل مدونہ"