خرد عملیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایک خرد عامل

خرد عملیہ (micro-processor)، ایسے قابل برنامج (programmable) اور رقمی (digital) برقی جز کو کہا جاتا ہے کہ جو چھوٹے سے واحد نیم موصل اور متحد دوران (integrated circuit) ہوتی ہے اور مرکزی عملیتی اکائی کے افعال کو جاری و ساری رکھتا ہے۔

خرد عملیہ کو یہ نام دینے کی وجہ اسکی جسامت ہوتی ہے کیونکہ خرد کا لفظ اردو میں کسی بھی بہت چھوٹی جسامت والی چیز کیلیۓ استعمال کیا جاتا ہے جیسے خرد بین (یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اردو میں اکثر خورد بین ہی لکھا جاتا ہے جبکہ درست لفظ خرد بین ہے ، خورد کھانے کو کہا جاتا ہے) ، خرد حیاتیات وغیرہ اور عامل کا لفظ برقیات اور علم شمارندہ میں کسی ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو عملکاری کا فعل انجام دیتی ہو، اب چونکہ یہ عامل جسکی یہاں بات کی جارہی ہے جسامت میں بہت چھوٹا ہوتا ہے اسی لیۓ اسے خرد عامل کہا جاتا ہے۔ اسکے انگریزی نام کی وجہ بھی یہی ہے کہ micro کسی بھی چھوٹی چیز کو کہتے ہیں جیسے microscope اور خرد حیاتیات وغیرہ اور عملیہ (processor) ایک ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو عملیتی (processing) فعل انجام دیتی ہو اور ان ہی دو الفاظ سے micro-processor کا لفظ بنایا گیا ہے۔