خرف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
خرف
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
اکڈ-10 F00.-F07.
اکڈ-9 290-294
معطیات 29283
میڈلائین 000739
عنوانات D003704

خرف (dementia) ، طب میں ایک ایسے مرض کو کہا جاتا ہے جس میں دماغ کی یاداشت اور سوچنے، گفتگو کرنے سمجھنے اور فیصلے کرنے کی طاقت و قابلیت متاثر اور ناقص ہو جاتی ہے یعنی ایک ایسا مرض کہ جس میں نسیان ، بھول چوک اور روزمرہ کے دماغی کام انجام دینے کی صلاحیتیں معدوم ہوجائیں خرف کہلاتا ہے اسکو عام الفاظ میں بھونے کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ گویا کہ اس خلل عقلی کی کیفیت ایک مشہور مرض آلزھیمر (ِAlzheimer's) میں بکثرت دیکھنے میں آتی ہے مگر یہ خیال درست نہیں کہ خرف ہمیشہ آلزھیمر کی بیماری کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔ اگرچہ خرف کی بیماری پیرانہ سالی و عمررسیدگی میں عام ہے مگر اسکے باوجود اسکا تعلق صرف عمر سے قائم کر کہ اس میں ہونے والے دماغی نقائص کی وضاحت نہیں کی جاسکتی ، مزید یہ کہ خرف کا مرض سن بلوغت کی کسی بھی عمر میں واقع ہو سکتا ہے، اس بلوغت کی عمر کا لحاظ خرف میں اہم ہے کیونکہ بلوغت سے قبل نوعمری میں بھی متعدد ایسے امراض واقع ہوا کرتے ہیں کہ جن کی علامات خرف سے مماثل ہوسکتی ہیں مگر انکو امراضیاتی (pathological) نقطۂ نظر سے دیگر نام دیۓ جاتے ہیں، ایسے امراض کا ذکر نموئی اضطرابات (developmental disorders) میں دیکھا جاسکتا ہے۔

طبی تعریف[ترمیم]

خرف ، ایک عمومی یا جامع ؛ عدمِ قدرتِ عقلی (mental ability) کی کیفیت کو کہا جاتا ہے جس میں اختلال یاداشت (memory impairment) کے ساتھ ساتھ گفتار ، تنسیق (coordination) ، ادراکِ حسی منبہات (stimuli) اور دیگر عقلی استطاعتوں میں بھی خلل کی کیفیت نمودار ہوجایا کرتی ہے۔ قدرت عقلی میں یہ کمی یا خلل متعدد امراض کی وجہ سے ہوسکتا ہے جن میں سے کچھ قابل عکوس (reversible) ہوتی ہیں اور معالجے کے اچھے نتائج ظاہر ہوا کرتے ہیں جبکہ کچھ دماغ پر وسیع المیدان ضرر کے ساتھ مترقیہ (progressive) ہوا کرتی ہیں یعنی وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ انکی شدت بڑھتی رہتی ہے۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=خرف&oldid=724366’’ مستعادہ منجانب