خصوصیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

خصوصیت یا specificity ایک احصائی شمار یا پیمائش ہے جس میں کسی ثنائی جماعت بندی اختبار (binary classification test) کے بارے میں یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ کس قدر درستگی اور صحت کے ساتھ ان چیزوں یا صورتحال یا بیماریوں کی جماعت بندی کرتا ہے یا انکو شناخت کرکے الگ کردیتا ہے کہ جنکا تعلق اس سے نہیں۔ اس بات کو سادہ طور پر یوں کہ سکتے ہیں کہ کسی بھی اختبار یعنی ٹیسٹ کی خصوصیت سے مراد اسکی وہ صلاحت ہوتی ہے کہ جسکے زریعۓ سے یہ ٹیسٹ کسی بیماری کے نہ ہونے کی صورت میں منفی (negative) نتیجہ ہی ظاہر کرتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر کسی شخص کے لیۓ کسی بیماری کا اختبار (ٹیسٹ) کیا جاۓ کہ وہ بیماری جسم میں موجود ہے کہ نہیں ہے کہ نہیں ؟ تو پھر اس بیماری کے لیۓ اس اختبار یعنی ٹیسٹ کی خصوصیت (specificity) کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ اختبار اس بیماری کے نہ ہونے کی صورت میں منفی نتیجہ دے۔ یعنی آسانی کے لیۓ اسکو یوں بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ کسی اختبار (ٹیسٹ) کا کسی بیماری کے لیے مخصوص ہوجانا اور صرف اسی بیماری کو پہچاننا اور دیگر تمام کو منفی کردینا اس ٹیسٹ کی خصوصیت کہلاتی ہے۔

نتیجۂ اختبار
(ٹیسٹ رزلٹ)
  مرض جسے معیاری اختبار سے تشخیص کیا گیا ہو  
  حقیقی (true) کاذب (false)  
مثبت (نتیجہ) حقیقی مثبت کاذب مثبت مثبت پیشگویانہ قیمت
منفی (نتیجہ) کاذب منفی حقیقی منفی منفی پیشگویانہ قیمت
 
حساسیت

خصوصیت
 


یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ ، خصوصیت ، کسی بھی اختبار یا ٹیسٹ کے لیۓ ایک طرح کے متشابتہ (parameter) کی طرح کا کام کرتی ہے جسکے زریعے کسی بھی ٹیسٹ کی افادیت کو پرکھا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایڈز کی تشخیص کرنے کے لیۓ کسی اختبار کو اختیار کیا جاۓ تو اسکی اافادیت یعنی خصوصیت (اس بیماری کے لیۓ جسکے لیۓ اسکو استعمال کیا جاۓ) کو درج ذیل کی مساوات سے نکالا جاسکتا ہے۔

Spmasawat.PNG

اصطلاحات[ترمیم]

  • اختبار = جانچ ، پیمائش ، ٹیسٹ
  • مثبت = مرض یا کسی اور پیمائش کی موجودگی کا ثابت ہو جانا
  • منفی = موجودگی کا ثابت نہ ہونا
  • حقیقی = سچا یا درست نتیجہ
  • کاذب = جھوٹا یا غلط نتیجہ
  • حقیقی مثبت = مرض ہو ، اور اختبار کا نتیجہ بھی مثبت آۓ
  • کاذب مثبت = مرض تو نہ ہو ، مگر اختبار کا نتیجہ مثبت آۓ
  • حقیقی منفی = مرض نہ ہو ، اور اختبار کا نتیجہ بھی منفی آۓ
  • کاذب منفی = مرض تو ہو ، مگر اختبار کا نتیجہ منفی آۓ
  • مثبت پیشگویانہ قیمت = مثبت نتیجے کے سچا ہونے کا تناسب
  • منفی پیشگویانہ قیمت = منفی نتجیے کے سچا ہونے کا تناسب
  • حساسیت = دیکھیے حساسیت


نگار خانہ[ترمیم]