خلائی دوڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

خلائی دوڑ (انگریزی: Space Race) ریاستہائے متحدہ امریکہ اور سوویت اتحاد کے درمیان 1957ء سے 1975ء تک جاری رہنے والا ایک بے ضابطہ مقابلہ تھا۔ اس میں دونوں ممالک کی جانب سے مصنوعی سیارچوں، انسان بردار خلائی پروازوں اور چاند پر اترنے جیسی کوششوں کے ذریعے کرۂ ارض سے باہر خلاؤں کی وسعت جھانکنے کی کوششیں کی گئیں۔ یہ اصطلاح دراصل اسلحہ کی دوڑ (انگریزی: Arms Race) سے مماثلت رکھتی ہے۔

اس دوڑ کی بنیادیں ابتدائی راکٹ ٹیکنالوجی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد بین الاقوامی تناؤ میں اضافے میں پیوست ہیں۔ حقیقتاً خلائی دوڑ کا آغاز 4 اکتوبر 1957ء کو سوویت اتحاد کی جانب سے اسپتنک 1 (Sputnik 1) کو خلا میں بھیجنے سے ہوا۔ سرد جنگ کے دوران یہ دوڑ سوویت اتحاد اور امریکہ کے درمیان ثقافتی، طرزیاتی اور نظریاتی کشمکش کا اہم حصہ بن گئی۔ اس تنازع میں خلائی طرزیات دونوں کے لیے خصوصی و اہم میدان رہی، جس کی وجہ دونوں کی ممکنہ عسکری خواہشات اور نفسیاتی برتری حاصل کرنے کی کوششیں تھیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]